تازہ تر ین

امریکی وفد کو پاکستان لانے والا سی 32 اے طیارہ خاص کیوں؟

ایران سے جنگ بندی مذاکرات کیلئے پاکستان آنیوالے   امریکی وفد نے جس بوئنگ سی 32 اے طیارے میں سفر کیا وہ امریکی نائب صدر کے سفر کیلئے مخصوص ہے۔

طیارے سے خاتون اول، سیکرٹری آف اسٹیٹ، صدر کی کابینہ اور کانگریس ارکان بھی سفر کرتے ہیں۔

طیارہ اسپیشل آپریشنز، وی آئی پی ٹرانسپورٹ کیلئے 1998 میں متعارف کرایا گیا تھا، 28 سال پرانا بوئنگ سی 32 اے طیارہ درحقیقت بوئنگ 757 کی جدید شکل ہے جب کہ طیارہ کبھی کبھی وی سی 25 اے کی جگہ ائیر فورس ون کے طور پر بھی استعمال ہوتا ہے۔

دوسری جانب طیارہ اہم سیاسی عہدیداروں کو ایگزیکٹو ٹرانسپورٹ اور وسیع مواصلاتی صلاحیتیں فراہم کرتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain