کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو نے کہا ہےکہ مقدس مقامات پر غیر انسانی اور بے معنی تشدد تیزی سے پھیل رہا ہے۔
ایک بیان میں پوپ لیو نے کہا کہ کوئی مقصد معصوم خون بہانے کا جواز فراہم نہیں کر سکتا، جنگ اور مفادات کی ہوس نے مقدس مقامات کی بے حرمتی کی۔
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی فائدہ کمزور افراد، بچوں اور خاندانوں کی جان سے بڑھ کر نہیں ہو سکتا، مقدس مقامات پر غیر انسانی اور بے معنی تشدد تیزی سے پھیل رہا ہے، انسانی جانوں کو محض ذاتی مفادات کا نقصان سمجھا جا رہا ہے۔






































