تازہ تر ین

امن قائم کرنے کا مشن،ساری دنیا کی نظریں اسلام آباد پر مرکوز

امن کا پیغام پاکستان،مشرق وسطی میں امن قائم کرنے کا مشن ،ساری دنیا کی نظریں اسلام آباد پر مرکوز،ا یرانی پارلیمانی اسپیکر محمد باقر قالیباف کی قیادت میں اعلیٰ سطح ایرانی وفد اسلام آباد پہنچ گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق مشرق وسطی میں امن قائم کرنے  کےلئے ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات آج اسلام آباد میں ہونگے ۔

 

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی وفد میں شامل ہیں ،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،فیلڈمارشل سیدعاصم منیراوروزیرداخلہ محسن نقوی نےپرتپاک استقبال کیا۔

 

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بھی استقبال کرنےوالوں میں شامل تھے،پاکستانی ثالثی میں ایران امریکامذاکرات آج ہوں گے۔

دوسری جانب امریکی نائب صدرجے ڈی وینس اسلام آباد کےلیےمحوپرواز ہیں ،اسٹیووٹکوف ،جیرڈ کشنر بھی امریکاوفدمیں شامل ہیں۔

 

جےڈی وینس نےمیڈیاسےگفتگومیں کہا ایران نیک نیتی دکھائے ہم بھی تیارہیں۔ صدر ٹرمپ نے مذاکرات کیلئے واضح گائیڈ لائنز دی ہیں۔یقین ہےمذاکرات مثبت رہیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain