تازہ تر ین

مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو پہلے سے زیادہ شدت کیساتھ فوجی کارروائیاں شروع کردیں گے: ٹرمپ

( ویب ڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہ ہونے کی صورت میں پہلے سے زیادہ شدت کے ساتھ فوجی کارروائیاں شروع کرنے کی دھمکی دیدی۔

 

صدر ٹرمپ نے امریکی جریدے نیویارک پوسٹ سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئےکہا اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات   کامیاب ہوں گے یا نہیں، بہت جلد پتا چل جائے گا، اگلے 24 گھنٹوں میں ہی پتا چل جائے گا۔

 

امریکی صدر نےکہا  اگر مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو امریکا پہلے سے زیادہ شدت کے ساتھ فوجی کارروائیاں شروع کردے گا۔

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسلام آباد مذاکرات کے لیے اچھی ٹیم بھیجی ہے۔

 

صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جے ڈی وینس، جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف اسلام آباد میں ملاقاتیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز بہت جلد مکمل کھل جائے گی، ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار نہ ہو، یہ ڈیل ہمارے لیے اچھی ہوگی۔

 

دوسری جانب امریکا سے مذاکرات کے لیے ایران کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا جبکہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی اسلام آباد کے لیے اڑان بھر لی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain