پی ایس ایل ٹیم لاہور قلندرز کو بڑا دھچکا لگا ہے اور اہم غیر ملکی بیٹر پرویز حسین ایمان انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔
ترجمان لاہور قلندرز نے بنگلادیش سے تعلق رکھنے والے وکٹ کیپر بیٹر کی پی ایس ایل سے باہر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پرویز حسین ایمان کندھے کی انجری کے باعث لیگ سے باہر ہو گئے ہیں۔
پرویز حسین ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں آصف علی سے ٹکرانے ان فٹ ہو گئے تھے، پرویز حسین ایمان کو ٹیم سے ریلیز کردیا گیا ہے۔
پرویز حسین کے ایم آر آئی اسکین میں لیگامنٹ ٹیئر کی تصدیق ہوئی ہے، اور ڈاکٹروں نے پرویز حسین مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔
قلندرز انتظامیہ کا کہنا ہے ٹیم مینجمنٹ نے مکمل فٹنس نہ ہونے پر اسکواڈ سے ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے، متبادل کھلاڑی کا اعلان جلد کیا جائے گا۔






































