تازہ تر ین

پاکستان سپر لیگ کی تیز ترین ففٹی بنتے بنتے رہ گئی، کراچی کنگز کے معین علی 44 پر آؤٹ

کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں آج پی ایس ایل کی ہسٹری کی فاسٹسٹ ففٹی بنتے بنتے رہ گئی۔ معین علی نے  15 گیندوں سے  44 رنز بنا لئے اور 16 ویں بال پر ایک اور چھکا مارنے کی کوشش میں  کیچ آؤٹ ہو گئے۔

 

معین علی کا یہ چھکا لگ جاتا تو  پی ایس ایل کے سیزن الیون میں گزشتہ تمام ریکارڈ ٹوٹ جاتے اور  16 گیندوں سے ففٹی بن جاتی۔

 

معین علی کے سامنے باؤلر محمد علی تھے اور کیچ لینے والے  حیدر آباد کے کیپٹن مورنوس لیبوشین تھے۔

 

معین علی نے آج  پانچ چھکے مارے اور  ایک چوکا مارا۔

 

معین کے  2 چھکے 16 ویں اوور میں  گلین میکسویل نے کھائے۔اس اوور میں معین نے ایک بال پر ڈبل رنز کئے۔

17 اوور میں صائم ایوب معین علی کے سامنے آئے تو صائم کو تین چھکے پڑا اور ایک چوکا بھی پڑ گیا۔ صائم کی قسمت قدرے بہتر رہی کہ ان کے اوور میں 2 ڈوٹ بالز ہو گئیں ورنہ معین کی ففٹی 15 سے کم بالز سے ہی بن جاتی۔

معین علی آج اعظم خان کے آؤٹ ہونے کے بعد   15 ویں اوور کی چوتھی بال پر وکٹ پر آئے تھے جب لیبوشین باؤلنگ کر رہے تھے، معین نے اپنی پہلی بال پر سنگل رن بنایا تھا۔

پی ایس ایل میں تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ دراصل 4 بیٹرز کا مشترکہ ریکارڈ ہے۔

 

سب سے پہلے کامران اکمل نے  2018 میں پشاور زلمی کی طرف سے   کراچی کنگز کے ساتھ  میچ کھیلتے ہوئے  17 گیندوں سے ففٹی بنائی تھی۔ یہ تب تک فاسٹسٹ ففٹی تھی۔

 

اس کے بعد اسلام آباد یونائٹڈ کے 2019 میں  17 گیندوں سے ففٹی بنائی۔

 

پھر 2021  میں پشاور زلمی کے  حضرت اللہ زازی نے کراچی کنگز کے ساتھ میچ میں 17 گیندوں سے ففٹی بنائی۔

 

اس کے بعد  2023  میں ملتان سلطانز کے رئیلی روسو نے پشاور زلمی کے ساتھ میچ میں 17 بالز سے ففٹی بنائی تھی۔

 

چاروں بیٹر ز کا ریکارڈ آج بس ٹوٹ ہی چلا تھا لیکن معین علی باؤنڈری کے قریب لیبوشین کے ہاتھ سے کیچ آؤٹ ہو گئے۔

معین منیر علی ایک انگلش کرکٹر ہیں، جو پہلے محدود اوورز کی کرکٹ میں انگلینڈ کے نائب کپتان تھے۔ انہوں نے 2014 اور 2024 کے درمیان انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے لیے کھیلا۔ وہ  2019 کا ورلڈ کپ اور  2022  کا ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ جیتنے والی انگلینڈ کی ٹیم کا اہم حصہ تھے۔

 

ڈومیسٹک کرکٹ میں وہ یارکشائر کی نمائندگی کرتے ہیں۔  اس سے قبل وورسٹر شائر اور واروکشائر کے لیے کھیل چکے ہیں۔

 

سپارک ہل برمنگھم میں پاکستانی نژاد برٹش فیملی میں پیدا ہونے والے  معین علی کی عمر اب  38 سال ہے۔

 

انہوں نے حال ہی میں پی ایس ایل کی ٹیم کراچی کنگز میں شمولیت اختیار کی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain