لاہور ڈسٹرکٹ کے ویٹ لفٹنگ کے مقابلے آئندہ ہفتے شروع ہوں گے۔ لاہور ضلع سے تعلق رکھنے والے ویٹ لفٹروں کے لئے “لاہور مینز اینڈ ویمنز ویٹ لفٹنگ چیمپئین شپ ” 16 اور 17 اپریل کو ہوگی۔
لاہور ڈسٹرکٹ ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن (LDWA) والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی (WCLA) کے تعاون سے یہ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ اے آر ٹی ویٹ لفٹنگ کلب، علی پارک، فورٹ روڈ، لاہور میں کروا رہی ہے۔
ریٹائرڈ پروفیسر محمد اظہر آرگنائزنگ سیکرٹری ہونگے ۔
منتظمین نے تماشائیوں کے لیے مفت داخلہ کا اعلان کیا ہے.






































