Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ ناصر مشتاق بابا گورونانک دیوجی کے 557 ویں جنم دن کے سلسلہ میں منعقدہ انتظامی اجلاس کی صدارت کررہے ہیں ‘ ڈپٹی سیکرٹری سادات شہباز خان’ ڈپٹی سیکرٹری سید فراز عباس اور دیگر افسران موجود ہیں۔
    • جیلوں میں گنجائش سے 90 فیصد زیادہ قیدی 75 فیسد انصاف کے منتظر
    • وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا نواحی شہر بھارہ کہو ڈرگ مافیا کے نرغے میں
    • راولپنڈی ٹریفک پولیس کا ماحولیاتی آلودگی اور سموگ پیدا کرنیوالی گاڑیوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کاروائی کا فیصلہ
    • پشاور اسکول حادثہ، جاپانی سفیر کا بچوں اور استاد کی اموات پر اظہارِ تعزیت
    • چیئرمین سی ڈی اے کا اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
    • معصوم بچوں کے جانی نقصان پر دل رنجیدہ ہے: سر دار ایاز صادق
    • ملک نصیر کی زیر نگرانی ایس آئی مبین کی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی
    • ٹی ایم یو سی کے کلاس آف 2026 کے گریجویٹس کے اعزاز میں تقریب
    • شہباز لغاری کا گلشنِ حدید میں ایک خاندان کے مبینہ اجتماعی خودکشی کے واقعے پر تشویش کا اظہار
    • کراچی میں گرمی کی شدت برقرار، پارہ 39 ڈگری تک جانے کا امکان
    • اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر نئی رپورٹ جاری کرے،پاکستان
    • آازاد کشمیر کی داخلی خود اختیاری تشخیص کو کوئی خطرہ نہیں طارق فاروق
    • ڈکیتی کی واردات اور شہری کا موٹر سائیکل چوری پولیس نے ایف ائی ار درج کر لی
    • تھانہ جاتلی کے علاقے دیوی داتا میں سی سی ڈی پولیس کا مبینہ مقابلہ
    • ورلڈ بینک کا واسا لاہور کے ترقیاتی منصوبوں میں تعاون بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار
    • موٹر سائیکل سوار 3 ملزمان کی پولیسپارٹی پر فائرنگ، فائرنگ کے دوران زخمیملزم سمیت دو ملزمان گرفتار، ساتھی فرار
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں 5 افراد کو حراست میں لے کر چرس اور شراب برآمد کر لی
    • گنجمنڈی پولیس کی کارروائی، ایک روز قبل ذاتی رنجش پر ساتھیوں کے ہمراہ تشدد کرکے دو شہریوں کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار
    • گھریلو تنازعے پر 45 سالہ مشتاق نامی شخص نے اپنی بیوی کو گلا دبا کر قتل کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    رات کو سونے سے قبل پانی پینے کے فوائد اور نقصانات جان لیں

    By Khabrain Newsاپریل 12, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    بیشتر افراد رات کو سونے سے قبل لیٹنے سے قبل پانی پینا پسند کرتے ہیں۔

    مگر کیا یہ عادت صحت پر اثرات مرتب کرتی ہے؟

    اگر اثرات مرتب کرتی ہے تو یہ مثبت ہوتے ہیں یا منفی؟

    اس کا جواب سادہ نہیں بلکہ فوائد اور نقصان دونوں کا سامنا ہوسکتا ہے۔

    تو پہلے یہ جان لیں کہ سونے سے قبل پانی پی کر لیٹنے سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

    پانی کی مناسب مقدار

    جسم میں پانی کی مناسب مقدار مختلف جسم اور ذہن دونوں کے افعال کے لیے ضروری ہوتی ہے۔

    کم پانی سے ڈی ہائیڈریشن کا سامنا ہوتا ہے جس سے مختلف مسائل کا سامنا ہوتا ہے جیسے سانس میں بو، سر درد اور دیگر۔

    اگر رات کو سونے سے قبل پانی پیا جائے تو نیند کے 7 سے 9 گھنٹے کے دوران پانی کی مناسب مقدار کو برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

    بھوک کم لگتی ہے اور ہاضمہ بہتر ہوتا ہے

    آرا،م اور نیند کے دوران جسم غذا کو ہضم کرتا ہے اور ہضم کرنے کے عمل کے لیے پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔

    ایسا کہا جاتا ہے کہ دن بھر میں 8 گلاس پانی پینا چاہیے اور اس سے کم پانی پینے سے قبض اور نظام ہاضمہ کے دیگر مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔

    تو سونے ے قبل پانی پینے سے نظام ہاضمہ کے افعال کو مدد ملتی ہے جبکہ صبح آنتوں کے افعال بھی بہتر ہوتے ہیں۔

    پانی پینے سے بھوک کا احساس بھی کم ہوتا ہے اور زیادہ کھانے سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

    نیند کا معیار بہتر ہوتا ہے

    سونے سے قبل پانی پینے سے جسمانی درجہ حرارت کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد ملتی ہے اور نیند بہتر ہوتی ہے۔

    پانی جسم اور ذہن کے لیے ضروری ہوتا ہے اور ان کے افعال کو بہتر بناتا ہے جس میں نیند بھی شامل ہے۔

    سر درد کی شدت میں کمی

    دن بھر میں کم پانی پینے سے جسم میں پانی کی کمی ہوتی ہے تو سر درد یا مسلز میں تکلیف کا سامنا ہوسکتا ہے۔

    سونے سے قبل پانی پینے سے سر درد یا مسلز کی تکلیف میں کمی آتی ہے۔

    دماغی صحت بہتر ہوتی ہے

    تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوا ہے کہ سونے سے قبل پانی پینے سے ڈپریشن اور انزائٹی کی علامات کی شدت میں کمی آتی ہے۔

    اس کی وہ یہ ہے کہ ڈی ہائیڈریشن سے انزائٹی اور ڈپریشن کی علامات کی شدت بڑھتی ہے جبکہ نیند کے معیار میں بہتری سے بھی ڈپریشن سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

    اب سونے سے قبل پانی پینے سے ہونے والے نقصانات جان لیں۔

    ٹوائلٹ کے چکر

    سونے سے قبل زیادہ پانی پینے کا مطلب یہ ہے کہ آپ رات کو کئی بار ٹوائلٹ جانے کے لیے اٹھیں گے۔

    کچھ مقدار میں پانی تو بہتر ہوتا ہے جو جسم ذخیرہ کرلیتا ہے مگر زیادہ پانی پینے سے نیند متاثر ہوتی ہے۔

    نیند کی کمی

    رات کو ٹوائلٹ جانے کے لیے اٹھنے سے نیند کا معیار گھٹ جاتا ہے جبکہ اس کا دورانیہ بھی کم ہوتا ہے۔

    بار بار اٹھنے سے بے خوابی سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے۔

    سینے کی تیزابیت

    ایسے افراد جن کو اکثر سینے میں تیزابیت کا سامنا ہوتا ہے، وہ اگر رات کو سونے سے قبل زیادہ پانی پیتے ہیں تو اس کی علامات کی شدت بڑھ سکتی ہے۔

    البتہ کم مقدار میں پانی پینے سے سینے کی تیزابیت میں کمی لانے میں مدد مل سکتی ہے۔

    نوٹ: یہ مضمون طبی جریدوں میں شائع تفصیلات پر مبنی ہے، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ کریں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ایچ آئی وی پھیلنے کا معاملہ، کراچی کے ہسپتال کے خلاف کارروائی کا حکم

      ڈی آر کانگو میں ایبولا کے تصدیق شدہ کیسز 2,181، ہلاکتیں 864 تک پہنچ گئیں

      پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لاہور میں کریک ڈاؤن، شاہدرہ، پارک ویو اور ریلوے روڈ پر 3 فوڈ یونٹس سیل

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.