تازہ تر ین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، ٹرانسپورٹرز نے کرایے بڑھا دیئے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹروں نے کرایے مزید بڑھا دیئے۔

سیکرٹری آر ٹی اے اور ٹرانسپورٹرز کے مابین مذاکرات میں ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 3 سے 4 فیصد اضافے پر اتفاق کیا گیا۔

بلک ٹرانسپورٹرز اونرز ایسوسی ایشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور سے دوسرے شہروں میں جانے والی بسوں کے کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

گڈز ٹرانسپورٹرز کا ڈیزل کی قیمت میں کمی کے باوجود کرائے کم کرنے سے انکار

سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے کہا کہ کسی کو من مانے اضافے کی اجازت نہیں دیں گے،4 فیصد سے زائد کرایہ وصولی پر سخت کارروائیاں ہوں گی۔

دوسری جانب گڈز ٹرانسپورٹرز کی جانب سے بھی کرایوں میں 10 فیصد اضافے کی اطلاعات ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain