تازہ تر ین

کراچی میں آئندہ تین روز موسم گرم رہنے کی پیشگوئی

کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں موسم گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم، شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جب کہ جامشورو میں آج کہیں کہیں بوندا باندی اور ہلکی بارش کی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، ​اتوار کو کراچی میں پارہ 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے جب کہ ​پیرکو درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے ، اس دوران شہر میں ​سمندری ہوائیں بحال رہنے کا امکان ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain