جنوبی کوریا کا پہلا آئل ٹینکر آبنائے ہرمز سے بحفاظت گزر کر اپنی منزل پر پہنچ گیا، جسے خطے میں جاری کشیدگی کے دوران اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹینکر نے سخت سکیورٹی نگرانی میں آبنائے ہرمز عبور کی، جبکہ خطے میں بحری راستوں کی صورتحال پر عالمی منڈیاں مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔
ماہرین کے مطابق ٹینکر کی محفوظ آمد سے عالمی آئل سپلائی اور تجارتی سرگرمیوں میں اعتماد بحال ہونے میں مدد مل سکتی ہے۔ آبنائے ہرمز دنیا کے اہم ترین بحری تجارتی راستوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے تیل کی بڑی مقدار دنیا بھر منتقل کی جاتی ہے۔






































