ایران کے رکن پارلیمنٹ ابراہیم رضائی نے امریکا پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کا نام “یونائیٹڈ اسٹیٹس آف امریکا” کے بجائے “یونائیٹڈ اسٹیٹس آف ایڈیٹس” ہونا چاہیے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ابراہیم رضائی نے یہ بیان خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور امریکی پالیسیوں پر ردعمل دیتے ہوئے دیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کی پالیسیاں عالمی امن اور استحکام کیلئے خطرہ بنتی جا رہی ہیں۔
ایرانی رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ ایران دباؤ اور دھمکیوں کے باوجود اپنے مؤقف پر قائم رہے گا اور قومی مفادات کا ہر قیمت پر دفاع کرے گا۔ ان کے بیان کو ایرانی سیاسی حلقوں میں سخت ردعمل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔






































