محسن خالد نے سنٹرل سپیریئر سروسز (CSS) کے امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے دوسری پوزیشن اپنے نام کر لی۔
امتحان کے نتائج سامنے آنے کے بعد اہل خانہ، دوستوں اور اساتذہ کی جانب سے محسن خالد کو مبارکباد دی جا رہی ہے۔ تعلیمی حلقوں کے مطابق ان کی کامیابی نوجوانوں کیلئے محنت، لگن اور مستقل مزاجی کی بہترین مثال ہے۔
ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ CSS جیسے مشکل امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنا غیر معمولی کامیابی تصور کی جاتی ہے، جس کیلئے برسوں کی محنت درکار ہوتی ہے۔






































