تازہ تر ین

یو اے ای سے پاکستان کے کسی خاص طبقے کو ڈی پورٹ نہیں کیا جارہا، وزارت داخلہ

وزارتِ داخلہ نے متحدہ عرب امارات سے پاکستانی شہریوں کی مبینہ مخصوص بنیادوں پر بے دخلی سے متعلق سوشل میڈیا اور بعض ذرائع ابلاغ میں گردش کرنے والی خبروں کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دے دیا۔

وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ معاملے کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد یہ واضح ہوا ہے کہ اس نوعیت کی خبریں بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا ہیں، جن کا مقصد غلط فہمیاں پیدا کرنا اور مخصوص مفادات کو فائدہ پہنچانا ہے۔

 

وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ متحدہ عرب امارات سمیت کسی بھی دوست ملک سے پاکستانی شہریوں کی کسی خاص طبقے یا گروہ کی بنیاد پر بے دخلی نہیں کی جا رہی، اگر کسی شہری کو واپس بھیجا جاتا ہے تو وہ متعلقہ ملک کے قوانین، ویزا شرائط، غیر قانونی دستاویزات یا قیام کی مدت ختم ہونے جیسے معاملات کے تحت معمول کی کارروائی کا حصہ ہوتا ہے۔

وزارتِ داخلہ کے مطابق پاکستانی شہری بدستور متحدہ عرب امارات اور دیگر دوست ممالک کے ویزوں اور ملازمت کے مواقع سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، اور اس حوالے سے کسی قسم کی امتیازی پالیسی موجود نہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain