Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • شعیب ملک نے بیٹے اذہان کے ساتھ فٹبال کے خوبصورت لمحات شیئر کر دیے
    • ویبھوو سوریہ ونشی دوسرے کم عمر ترین بین الاقوامی کرکٹر بن گئے
    • خامنہ ای کی 14 ماہ کی پوتی کے لیے دعائیہ تقریب
    • غزہ میں اسرائیلی ڈرون حملوں میں دو فلسطینی شہید
    • پی سی بی نے کھلاڑیوں کی تنخواہوں کے لیے 1.1 ارب روپے منظور، میچ فیس میں بھی تبدیلی
    • 22 سال بعد پاکستان میں جنوبی ایشیائی کھیلوں کا انعقاد، 11 ارب روپے منظور
    • پاکستان میں سونے کی قیمت 4 لاکھ 40 ہزار روپے سے نیچے آ گئی
    • بابر اعظم پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نئے کپتان مقرر
    • کرسٹیانو رونالڈو نے وینزویلا کے زلزلہ متاثرہ شخص کو میچ دیکھنے کی دعوت دے دی
    • سکیورٹی خدشات پر مجتبیٰ خامنہ ای کو والد کے جنازے میں شرکت سے روک دیا گیا
    • لیونل میسی دو ورلڈ کپ میں 7 گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گیٗے
    • روبوٹ فٹبال ورلڈ کپ جنوبی کوریا میں شروع
    • پولش کوہ پیما نے نانگا پربت بغیر آکسیجن سر کر کے اسکیئنگ میں تاریخ رقم کر دی
    • جرمنی نے جولین ناگلسمن کو برطرف کر دیا، جرگن کلپ کا اگلا کوچ بننے کا ممکنہ امکان
    • بابر اعظم کی پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی میں ممکنہ واپسی
    • پیٹرول 1.97 روپے سستا ہو کر 297.53 روپے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت برقرار
    • ایران میں مرحوم سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی رسمی تقریبات کا آغاز
    • حوثی گروپ کی ایران فلائٹ کشیدگی پر سعودی ایئرپورٹس اور اہم انفراسٹرکچر کو دھمکی
    • پنجاب میں نہروں سے پلاسٹک کچرا صاف کرنے والی پاکستان کی پہلی اسکیمنگ بوٹ کا آغاز
    • زیادہ مانگ کے باعث سونی نے ڈسک ڈرائیو کی خریداری ایک فی آرڈر تک محدود کر دی۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عمر بڑھنے کے باوجود جوان رہنا چاہتے ہیں؟ تو ایک عادت آج ہی اپنالیں

    By Khabrain Newsمئی 8, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    عمر میں اضافہ ایسا عمل ہے جس کو روکنا کسی کے لیے ممکن نہیں اور ہر گزرتے برس کے ساتھ بڑھاپے کے آثار قدرتی طور پر نمایاں ہوتے ہیں۔

    مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ ایک عادت سے آپ بڑھاپے کی جانب سفر کی رفتار سست کر سکتے ہیں؟

    جی ہاں واقعی اس عادت کو اپنانے سے عمر میں اضافے کے باوجود کو جوان رکھنے اور اچھی صحت کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔

    اس کے لیے بس سیاحت کو اپنی زندگی کا حصہ بنالیں۔

    یہ بات آسٹریلیا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

    ایڈتھ کوون یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ سیاحت اور سفر کا مثبت تجربہ جسم اور ذہن دونوں کی صحت کے لیے بہترین ہوتا ہے اور اس سے بڑھاپے کی علامات کی رفتار کو سست کرنے میں مدد ملتی ہے۔

    تحقیق کے مطابق سیاحت سے بڑھاپے کو مکمل طور پر تو نہیں روکا جاسکتا مگر معمولات زندگی سے کچھ دنوں کی دوری سے جسم کے لیے توازن برقرار رکھنا آسان ہو جاتا ہے جبکہ جسم کی اندرونی مرمت کا عمل بھی تیز ہو جاتا ہے۔

    محققین نے بتایا کہ بڑھاپا ایسا عمل ہے جسے ریورس نہیں کیا جاسکتا مگر اس کی رفتار کو سست کرسکتے ہیں۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ سیاحت سے شخصیت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں جبکہ سماجی میل جول بڑھتا ہے جس سے بھی جذباتی صحت بہتر ہوتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سفر کرنے سے لوگوں کی جسمانی اور ذہنی صحت بہتر ہوتی ہے۔

    اس تحقیق کے نتائج جرنل آف ٹریول ریسرچ میں شائع ہوئے۔

    اس سے قبل نومبر 2023 میں امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ 8 عادات کو اپنا کر آپ جسمانی عمر میں اضافے کی رفتار کو سست کر سکتے ہیں۔

    جسمانی وزن، بلڈ شوگر، کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے جبکہ اچھی نیند اور غذائی عادات کو اپنانے سمیت جسمانی سرگرمیوں کو معمول بنانے اور تمباکو نوشی سے گریز کرکے جسمانی عمر کی رفتار سست کی جا سکتی ہے۔

    تحقیق میں بتایا گیا کہ ان عادات سے دل کی صحت کو فائدہ ہوتا ہے جس کے نتیجے میں حیاتیاتی عمر میں اضافے کی رفتار سست ہو جاتی ہے۔

    اس تحقیق میں ساڑھے 6 ہزار سے زائد افراد کو شامل کیا گیا تھا جن کی اوسط عمر 47 سال تھی۔

    تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جن افراد کی دل کی صحت بہترین ہوتی ہے، وہ حیاتیاتی عمر کے لحاظ سے 6 سال زیادہ جوان ہوتے ہیں۔

    خیال رہے کہ ویسے تو ہر فرد کی عمر کا تعین تاریخ پیدائش (کرانیکل ایج) سے کیا جاتا ہے مگر طبی لحاظ سے ایک حیاتیاتی عمر (بائیولوجیکل ایج) بھی ہوتی ہے جو جسمانی اور ذہنی افعال کی عمر کے مطابق ہوتی ہے۔

    جینز، طرز زندگی اور دیگر عناصر اس حیاتیاتی عمر پر اثرات مرتب کرتے ہیں اور یہ عمر جتنی زیادہ ہوگی مختلف امراض کا خطرہ بھی اتنا زیادہ بڑھ جائے گا۔

    محققین نے بتایا کہ نتائج سے کرانیکل ایج اور حیاتیاتی عمر کے درمیان تعلق کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔

    انہوں نے کہا کہنتائج سے یہ ثابت ہوا ہے کہ طرز زندگی کی صحت مند عادات لمبی زندگی کے حصول میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      گھانا کے خلاف انگلینڈ کی مایوس کن کارکردگی کالے جادو‘ کے چرچے

      ہر کوکا کولا آپ کی زندگی کے 12 منٹ کم کر سکتی ہے

      کینسر کے علاج میں مصنوعی ذہانت امید کی نئی کرن

      تازہ ترین

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      وینزویلا :زلزلے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو نے اہلیہ اور دو بچوں کو کھو دیا

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.