وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی پر غور شروع کر دیا، جبکہ نئی قیمتوں کا اعلان آج متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 150 روپے تک کمی کی جا سکتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتِ خزانہ اور اوگرا کی مشاورت سے نئی سمری تیار کر لی گئی ہے، جس کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔
عوام کی جانب سے ممکنہ کمی کو خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ ماہرین کے مطابق اس اقدام سے مہنگائی میں بھی کچھ حد تک کمی آ سکتی ہے۔






































