کراچی: تعمیراتی کام کے دوران کھودے گئے پانی کے گڑھے میں ڈوب کر 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ گلشن معمار کے علاقے دھنی بخش گوٹھ کے قریب پیش آیا۔
پولیس نے بتایا کہ گڑھا تعمیراتی کام کے دوران کھودا گیا جس میں ڈوب کر بچے جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت نہیں ہوسکی البتہ ان کی عمریں 10 سے 11 سال ہے۔





































