تازہ تر ین

بھارتی انتہا پسند جماعت آر ایس ایس کا پاکستان سے مذاکرات کا اشارہ

بھارتی انتہا پسند جماعت آر  ایس ایس نے پاکستان سے مذاکرات کا اشارہ دیدیا۔

ایک انٹرویو میں آر  ایس ایس کے جنرل سیکرٹری ‘دتاتیریا ہوسابالے’ نے کہا کہ بھارت کو ہمیشہ پاکستان سے مذاکرات کے لیے تیار رہنا چاہیے، دروازے بند نہیں کرنے چاہیے۔

آر ایس ایس کے جنرل سیکرٹری نے کہا کہ سفارتی تعلقات برقرار رکھنے کا مقصد یہی ہوتا ہے کہ تجارت اور کاروبار  جاری رکھے جاتے ہیں، ویزے جاری کیے جانے چاہیے، بھارت کو یہ سب بند نہیں کرنا چاہیے۔

اُن کامزید کہنا تھا کہ کھیلوں کے مقابلے بھی جاری رہنے چاہئیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain