چمن: آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا۔
آٹے کی قیمتیں بڑھنے سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں، ان کے لیے بچوں کیلئے روٹی کا حصول بھی ناممکن ہوتا جا رہا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ آٹے کی 100 کلو بوری کی قیمت میں 2200 روپے جبکہ 50 کلو تھیلے کی قیمت میں 1100 روپے تک اضافہ ہوگیا ہے۔
آٹا مہنگا ہونے کے باعث شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ روزمرہ ضرورت کی یہ بنیادی شے خریدنے سے بھی قاصر ہوتے جا رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ آٹے کی قیمتوں میں کمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔





































