تازہ تر ین

جماعت اسلامی آج پیٹرولیم لیوی کیخلاف ملک گیر مظاہرے کرے گی

جماعت اسلامی کی جانب سے پٹرولیم لیوی کے خلاف آج ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم نے کہا ہے کہ حکومت پٹرول پر 117 روپے لیوی اور 50 روپے ٹیکس لگا کر غریب عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال رہی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ حکمران اپنی شاہ خرچیاں ختم کرنے کے بجائے آئی ایم ایف کے دباؤ پر عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں، جب تک عوام سڑکوں پر نہیں نکلیں گے، یہ ظالم اشرافیہ اورآئی پی پیز مافیاز ملک کو لوٹتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تاجر، صنعتکار، کسان، ٹرانسپورٹرز اور نوجوان مظاہروں میں بھرپور شرکت کریں، آج کا احتجاج عید کے بعد شروع ہونے والی فیصلہ کن تحریک کا پہلا مرحلہ ہو گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain