لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ اکبری گیٹ پولیس نے خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم مقصود کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ملزم مقصود گھر کے دروازے پر فحش حرکات
اور خاتون کو دھمکا رہا تھا۔ ملزم کے خلاف آئے روز دروازے کے سامنے فحش حرکات کرنے کی بھی شکایت تھی۔ ملزم مقصود اسلم نے چھری دکھا کر خاتون کو دھمکایا۔ اکبری گیٹ پولیس نے ملزم مقصود کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ ملزم کو مزید کارروائی کے لیے انویستی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے اس موقع پر کہا کہ خواتین کو ہراساں کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری ہے۔خواتین کی عزت، تحفظ اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا
