لاہور (جنرل رپورٹر)لاہور جنرل ہسپتال کی سنٹرل لیب میں سپیشل کیمسٹری مشین بند ہوگئی ، اہم تشخیصی ٹیسٹ بند ، مریض ذلیل وخوار ہونے لگے ، تفصیلات کے مطابق لاہور جنرل ہسپتال کی سنٹرل لیب میں سپیشل کیمسٹری مشین خراب ہونے سے
مریضوں کے متعدد اہم تشخیصی ٹیسٹ رک گئے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق پینز فرسٹ فلور پر قائم سنٹرل لیب کا اے سی سسٹم خراب ہونے کے باعث مطلوبہ درجہ حرارت برقرار نہیں رہ سکا جس کے نتیجے میں سپیشل کیمسٹری مشین ورکنگ میں نہیں رہی۔ذرائع کے مطابق مشین تقریبا 18 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت پر کام کرتی ہے تاہم اے سی خراب ہونے کے باعث سنٹرل لیب کا درجہ حرارت تقریبا 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ درجہ حرارت میں اضافے کے باعث مشین متاثر ہونے سے ڈینگی، ہیپاٹائٹس، تھائیرائیڈ اور شوگر سمیت مختلف اہم ٹیسٹ متاثر ہوئے ہیں، جبکہ وٹامن ڈی اور CA-125 جیسے ٹیسٹ بھی دستیاب نہیں رہے۔ہسپتال آنے والے مریضوں کو اہم ٹیسٹوں کے لیے مشکلات کا سامنا ہے جبکہ سرکاری ہسپتال کی مرکزی لیبارٹری میں بنیادی کولنگ سسٹم کی خرابی کے باعث مہنگی تشخیصی مشین کا غیر فعال ہونا انتظامی نگرانی پر بھی سوالیہ نشان بن گیا ہے۔ہیڈ آف سنٹرل لیب پروفیسر نازش نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اے سی خراب ہونے کے باعث سپیشل کیمسٹری مشین ورکنگ میں نہیں ہے۔دوسری جانب ایم ایس لاہور جنرل ہسپتال ڈاکٹر فرہاد حسین نے کہا کہ مشین خراب ہونے کا میرے علم میں نہیں معلوم کرواتا کہ مشین کیوں بند ہے ۔
بریکنگ نیوز
- ٹرمپ کی نائن الیون حملے ایران سے جوڑنے کی کوشش
- چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیائ سے محروم
- روس کا ایٹمی ہتھیاروں کا رخ لتھوانیا کی جانب کرنے کی دھمکی
- پاکستان کے61ویں یوم دفاع و شہدا کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا
- دستاویزی فلم میں غزہ میں مصنوعی ذہانت سے ہونیوالے قتل کے شواہد، اسرائیلی فوج کی تردید
- پٹرول کی بڑھتی قیمتیں’ایک بار پھر مہنگائی کے نئے طوفان کا خطرہ
- قشم کے قریب ایرانی بحری جہاز پر حملہ ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی
- اے سی خراب’ جنرل ہسپتال کی سنٹرل لیب میں سپیشل کیمسٹری مشین بند
- حج اخراجات کی ادائیگی صرف سرکاری ڈیجیٹل نظام سے کریں: وزارت مذہبی امور
- پولیس فنڈز میں خورد برد کا مقدمہ، سابق آئی جی سندھ سمیت 7 ملزمان بری
- انویسٹی گیشن پولیس لاہور بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کے مشن پر سرگرم
- وزیر تجارت کی سری لنکا ، بنگلہ دیش اور قطر کے رہنمائوں سے ملاقاتیں ،دو طرفہ تعلقات سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال
- جے ایس ایم یو کے 31 طلبہ میں گورنر ہاؤس میں لیپ ٹاپ تقسیم
- سعودیہ پر ڈرون حملے’ عراقی وزیراعظم نے اعلیٰ فوجی کمانڈر برطرف کر دیا
- ابتدائی طبی امداد ہنگامی صورتحال میں جان بچانے کا پہلا ذریعہ ہے: وزیراعلیٰ سندھ
- پیرا فورس ‘ متعلقہ اداروں کو 1250کینال سرکاری اراضی واگزار کرانیکی ہدایت
- انڈونیشیا کا جزیرہ جاوا 6.2 شدت کازلزلہ،علاقے میں خوف ہراس ،کسی جانی ومالی نقصان کی اطلا ع نہیں ملی
- شہزادی ڈیانا کا مشہورِ زمانہ ریوینج ڈریس دسمبر میں نیلامی کیلئے پیش کیا جائیگا
- کراچی پولیس کا کومبنگ سرچ آپریشن 6 غیر قانونی افغان شہری گرفتار
- ممبئی: 350کروڑ روپے کا سائبر فراڈ نیٹ ورک بے نقاب
