ملتان (سٹی رپورٹر) حکومت پنجاب کی جانب سے صوبے بھر میں اربوں مالیت کی سرکاری اراضی واگزار کرانے کے لئے پیرا فورس اور متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کردیئے گئے ہیں 1250 کینال سرکاری فوری طور وگزار کرانے کی ہدایت کی
گئی ہے زرائع کے مطابق پنجاب ہاوسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ اتھارٹی پنجاب کی 700 سے زائد کینال اراضی بھی شامل ہے لاہور ملتان ڈیرہ غازی خان لودھراں وہاڑی ساہیوال فصیل آباد سمیت 28 اضلاع شامل ہیں نیو ملتان میں واقع اڑھائی کینال پرمحیط پھاٹا ڈپٹی ڈائریکٹر کی سرکاری رہائش گاہ پر قبضہ بھی واگزار کرانے کی ہدایت دی گئی ہے جبکہ میونسپل ملتان کی ملکیت 78 کینال سرکاری اراضی واگزار کرائی جائے گی واضح رہے مختلف سرکاری اداروں کی جانب سے سرکاری اراضی پر قبضے کی رپورٹ حکومت پنجاب کو بھجوائی گئی تھی جس پر حکومت پنجاب نے صوبے بھر قبضہ مافیا کے خلاف موثر کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے پیرا فورس پنجاب اور تمام میونسپل کارپوریشنز کے سربراہوں کو اختیارات دے دیئے گئے ہیں۔
سرکاری اراضی
