ممبئی (این این آئی) ریاست مہاراشٹر میں ممبئی کرائم برانچ نے سائبر جرائم کے لیے استعمال کیے جانے والے بینک کھاتوں کے ایک بڑے نیٹ
ورک کا پردہ فاش کیا ہے جس کے ذریعے تقریباً350کروڑ روپے کی غیر قانونی رقوم منتقل کی گئیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تفتیش کے دوران ایسے متعدد بینک کھاتوں کا پتہ چلا ہے جنہیں سائبر فراڈ سے حاصل ہونے والی رقم کو مختلف کھاتوں میں منتقل کرنے اور اسے قانونی رقم ظاہر کرنے کیلئے استعمال کیا جارہا تھا۔ تفتیش کاروں کے مطابق سائبر جرائم پیشہ افراد فراڈ کے شکار لوگوں سے حاصل ہونے والی رقم پہلے ان کھاتوں میں منتقل کرتے تھے اور پھر مختلف ذرائع سے اسے دوسرے کھاتوں میں منتقل کیا جاتا تھا۔ ایسے کھاتوں کو سائبر جرائم کی دنیا میں ”منیول اکائونٹس” کہا جاتا ہے ۔ ان کے ذریعے فریب دہی، آن لائن دھوکہ دہی اور دیگر مالی جرائم سے حاصل رقم کو چھپانے میں مدد ملتی ہے۔ کرائم برانچ نے اس نیٹ ورک سے منسلک افراد مشتبہ افراد کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے اور بعض بنک کھاتوں کو منجمند کر دیا ہے۔ تفتیش کار اب اس بات کا سراغ لگانے میں مصروف ہیں کہ 350 کروڑ روپے کی مشتبہ رقم کہاں سے آئی ہے اور اس پورے نیٹ ورک کو چلانے والے اصل سرغنہ کون ہیں۔ اس تازہ معاملے سے اس بات کا پتہ لگتا ہے کہ بھارت میں سائبر جرائم میں بینک کھاتوں کا غلط استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے اور جرائم پیشہ افراد عام لوگوں کے کھاتے استعمال کر کے دھوکہ دہی سے حاصل کردہ رقم کو ایک سے دوسری جگہ منتقل کرتے ہیں جس سے اصل مجرموں تک پہنچنا پولیس کے لیے ایک بڑا چیلنج بن جاتا ہے۔
بریکنگ نیوز
- پولیس فنڈز میں خورد برد کا مقدمہ، سابق آئی جی سندھ سمیت 7 ملزمان بری
- انویسٹی گیشن پولیس لاہور بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کے مشن پر سرگرم
- وزیر تجارت کی سری لنکا ، بنگلہ دیش اور قطر کے رہنمائوں سے ملاقاتیں ،دو طرفہ تعلقات سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال
- جے ایس ایم یو کے 31 طلبہ میں گورنر ہاؤس میں لیپ ٹاپ تقسیم
- سعودیہ پر ڈرون حملے’ عراقی وزیراعظم نے اعلیٰ فوجی کمانڈر برطرف کر دیا
- ابتدائی طبی امداد ہنگامی صورتحال میں جان بچانے کا پہلا ذریعہ ہے: وزیراعلیٰ سندھ
- پیرا فورس ‘ متعلقہ اداروں کو 1250کینال سرکاری اراضی واگزار کرانیکی ہدایت
- انڈونیشیا کا جزیرہ جاوا 6.2 شدت کازلزلہ،علاقے میں خوف ہراس ،کسی جانی ومالی نقصان کی اطلا ع نہیں ملی
- شہزادی ڈیانا کا مشہورِ زمانہ ریوینج ڈریس دسمبر میں نیلامی کیلئے پیش کیا جائیگا
- کراچی پولیس کا کومبنگ سرچ آپریشن 6 غیر قانونی افغان شہری گرفتار
- ممبئی: 350کروڑ روپے کا سائبر فراڈ نیٹ ورک بے نقاب
- ایم کیو ایم کا اورنگی ٹاؤن میں اسکول کی دیوار گرنے سے ہلاکتوں پر اظہار افسوس
- سود خوروں کے خلاف کریک ڈائون’69 ملزمان گرفتار
- اسلام آباد: بھارتی پولیس نے 13کشمیری گرفتار کر لیے
- ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی زیرصدارت تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ کا انعقاد
- ہنڈا اٹلس کارز کا ایک اور مثبت قدم’ طلباء کیلئے صاف پانی کی سہولت
- پہلگام فالس فلیگ آپریشن’ بھارتی صحافی نے مودی کے سیاسی عزائم بے نقاب کردیئے
- مہنگائی اور پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
- قطر کی سعودی تیل پائپ لائن پر حملے کی شدید مذمت
- برائلر گوشت کی قیمت میں7روپے کمی
