لندن (این این آئی) برطانیہ کی آنجہانی شہزادی لیڈی ڈیانا کا مشہور زمانہ ریوینج ڈریس
دوبارہ نیلامی کیلئے پیش کیا جائے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈیانا کا کالے رنگ کا مشہور ترین لباس اس سال کے آخر یعنی دسمبر میں دوبارہ نیلامی کیلئے پیش کیا جائے گا۔ ڈیزائنر کرسٹینا سٹیمبولین کا تیار کردہ مشہور سیاہ ریشمی لباس 9 دسمبر کو نیویارک میں سوتھبیز کی جانب سے فیشن کے لیے منعقدہ خصوصی نیلامی کا مرکز ہوگا۔ امید کی جارہی ہے کہ اس لباس کی قیمت ایک لاکھ 50 ہزار ڈالر سے 3 لاکھ ڈالر کے درمیان لگے گی جبکہ فروخت سے قبل اسے لندن، ہانگ کانگ اور جنیوا میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیانا نے اس ڈریس کو اپنی زندگی میں78 دیگر ملبوسات کے ساتھ نیلامی کے لیے پیش کیا تھا جس سے کینسر اور ایڈز کے خیراتی اداروں کے لیے رقم اکٹھی کی گئی تھی۔
بریکنگ نیوز
- ٹرمپ کی نائن الیون حملے ایران سے جوڑنے کی کوشش
- چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیائ سے محروم
- روس کا ایٹمی ہتھیاروں کا رخ لتھوانیا کی جانب کرنے کی دھمکی
- پاکستان کے61ویں یوم دفاع و شہدا کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا
- دستاویزی فلم میں غزہ میں مصنوعی ذہانت سے ہونیوالے قتل کے شواہد، اسرائیلی فوج کی تردید
- پٹرول کی بڑھتی قیمتیں’ایک بار پھر مہنگائی کے نئے طوفان کا خطرہ
- قشم کے قریب ایرانی بحری جہاز پر حملہ ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی
- اے سی خراب’ جنرل ہسپتال کی سنٹرل لیب میں سپیشل کیمسٹری مشین بند
- حج اخراجات کی ادائیگی صرف سرکاری ڈیجیٹل نظام سے کریں: وزارت مذہبی امور
- پولیس فنڈز میں خورد برد کا مقدمہ، سابق آئی جی سندھ سمیت 7 ملزمان بری
- انویسٹی گیشن پولیس لاہور بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کے مشن پر سرگرم
- وزیر تجارت کی سری لنکا ، بنگلہ دیش اور قطر کے رہنمائوں سے ملاقاتیں ،دو طرفہ تعلقات سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال
- جے ایس ایم یو کے 31 طلبہ میں گورنر ہاؤس میں لیپ ٹاپ تقسیم
- سعودیہ پر ڈرون حملے’ عراقی وزیراعظم نے اعلیٰ فوجی کمانڈر برطرف کر دیا
- ابتدائی طبی امداد ہنگامی صورتحال میں جان بچانے کا پہلا ذریعہ ہے: وزیراعلیٰ سندھ
- پیرا فورس ‘ متعلقہ اداروں کو 1250کینال سرکاری اراضی واگزار کرانیکی ہدایت
- انڈونیشیا کا جزیرہ جاوا 6.2 شدت کازلزلہ،علاقے میں خوف ہراس ،کسی جانی ومالی نقصان کی اطلا ع نہیں ملی
- شہزادی ڈیانا کا مشہورِ زمانہ ریوینج ڈریس دسمبر میں نیلامی کیلئے پیش کیا جائیگا
- کراچی پولیس کا کومبنگ سرچ آپریشن 6 غیر قانونی افغان شہری گرفتار
- ممبئی: 350کروڑ روپے کا سائبر فراڈ نیٹ ورک بے نقاب
