Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • افغان سر زمیں پاکستان کیخلاف استعمال ہو رہی ہے دہشتگردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے شہباز شریف
    • فیلڈ مارشل سے مالدیپ کی عوامی مجلس کے سپیکر کی جی ایچ کیو میں ملاقات
    • مکہ، جدہ اور دیگر سعودی شہروں کیلئے خطرے کا الرٹ جاری
    • چینی صدر امریکہ پہنچ گئے ٹرمپ کا تاریخی استقبال
    • بانی پی ٹی آئی سے کسی رہنما کوملاقات کی اجازت نہ مل سکی’ تمام عہدیدار داہگل ناکے سے واپس روانہ
    • دوبارہ حملے پر جنگ کا دائرہ بحرِ ہند سےآگے تک پھیل سکتا ایران
    • کے پی حکومت پولیس کو گھر کی لونڈی غلام بنانا چاہتی ہے طلال چوہدری
    • لاہور آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر
    • بات چیت کیلئے تیار ہیں بیرسٹر گر پہلے لانگ مارچ موئخر کریں رانا ثناء اللہ
    • ڈیجیٹیلائزیشن پاکستان کی پائیدار اقتصادی ترقی کا اہم ذریعہ وزیر خزانہ
    • وزیراعظم سے ملاقات میں ریلیف نہ ملا تو لانگ مارچ شروع ہوگا: حافظ نعیم
    • مسلم لیگ(ن)کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب
    • ریڈیو پاکستان حملہ کیس، پولیس نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو نامزد کردیا
    • PTI بانی کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ و نورین کی نظربندی کیخلاف نوٹسز جاری،جواب طلب
    • مظفرآباد: نومنتخب صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر خواجہ سعید اکرم خان ان کے عہدے کا حلف لے رہے ہیں
    • پولیس کو انکار کرنا سیکھنا ہوگا: سہیل آفریدی’ ایکٹ میں مزید ترامیم کا عندیہ
    • فیک نیوز سے نمٹنا عالمی چیلنج اے آئی پر کچھ افراد کی اجا ہ داری نہیں ہونی چاہیی اسحاق ڈار
    • جدید ترین امریکی لڑاکا طیارے کے حساس پرزے چین کے ہاتھ لگ گئے F-35
    • ملک بھر میں عدالتی ای فائلنگ کیلئے یکساں نظام متعارف کرانے پر غور
    • نیو یارک : نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی مصافحہ کر رہے ہیں۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    چینی صدر امریکہ پہنچ گئے ٹرمپ کا تاریخی استقبال

    By Khabrain Newsستمبر 25, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان مسابقت کو موثر انداز میں سنبھالنے، تجارت، سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت سمیت اہم امور پر گفتگو کی گئی۔ملاقات سے قبل وائٹ ہاؤس کے ساتھ لان میں چینی صدر کے اعزاز میں شاندار استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی، جس میں فوجی فلائی پاسٹ اور گارڈ آف آنر بھی شامل تھا۔ بعد ازاں دونوں رہنماؤں نے اوول آفس میں مذاکرات کیے، جبکہ شی جن پنگ کے اعزاز میں باضابطہ اسٹیٹ ڈنر بھی دیا گیا۔اس سے ایک روز قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوائنٹ بیس اینڈریوز پر خود جاکر شی جن پنگ اور ان کی اہلیہ پنگ لی یوان کا استقبال کیا تھا۔ امریکی صدر کی جانب سے کسی غیرملکی سربراہ کا ایئرپورٹ پر ذاتی طور پر استقبال ایک غیرمعمولی سفارتی اقدام قرار دیا گیا ہے۔ملاقات میں مصنوعی ذہانت اور سپر انٹیلی جنس سے پیدا ہونے والے چیلنجز بھی زیرِغور آئے۔ چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ امریکا اور چین پر تاریخی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ انسانی ترقی کو آگے بڑھائیں اور مصنوعی ذہانت کی ترقی کو انسانی کنٹرول میں رکھتے ہوئے اسے انسانیت کی بھلائی کے لیے استعمال کریں۔شی جن پنگ نے امریکا میں ایک چڑیا گھر کے لیے پانڈاز کی ایک جوڑی بھی دینے کا اعلان کیا، جسے چین کی روایتی پانڈا ڈپلومیسی کا حصہ سمجھا جاتا ہے۔دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات بھی ملاقات کا اہم موضوع رہے۔ امریکی اور چینی حکام نے تجارتی جنگ بندی میں مزید توسیع پر اتفاق کیا ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان ٹیرف تنازع کو عارضی طور پر قابو میں رکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے ایران سے متعلق زیرِالتوا معاملات پر بھی چینی صدر سے بات چیت کرنے کی تصدیق کی ہے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان ٹیکنالوجی، نایاب معدنیات اور علاقائی سکیورٹی بھی اہم موضوعات میں شامل ہیں۔شی جن پنگ کا دورہ جمعہ کو وائٹ ہاؤس میں چائے کی نشست اور امریکی نیشنل آرکائیوز کے دورے کے بعد اختتام پذیر ہوگا۔ چینی صدر شی جن پنگ نے وائٹ ہاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے پانچ برسوں میں ایک لاکھ امریکی نوجوانوں کو تعلیمی و ثقافتی تبادلہ پروگراموں کے تحت چین آنے کی دعوت دی جائے گی۔شی جن پنگ نے چین اور امریکا کے درمیان دوستی کی علامت کے طور پر دو پانڈا بھی امریکا بھجوانے کا اعلان کیا۔ یہ پانڈا اٹلانٹا کے زو میں رکھے جائیں گے، تحفے میں پانڈا دینا ایک طویل عرصے سے چین کی سفارتی دوستی اور خیر سگالی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔اس موقع پر صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آئیے اپنے عوام کی توقعات پر پورا اتریں اور تاریخی ذمے داری کا مظاہرہ کریں۔ آئیے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی کے فروغ کے لیے مسلسل کام کریں اور مل کر ایک بہتر دنیا کی تعمیر کریں۔وائٹ ہاس نے اوول آفس میں ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات کی تصویر جاری کر دی، دونوں رہنما اس تاریخی دفتر میں دو طرفہ ملاقات کر رہے ہیں۔ دونوں رہنماں کے درمیان وفود کے ہمراہ توسیع شدہ دو طرفہ اجلاس بھی ہوں گے۔چینی صدر شی جن پنگ وائٹ ہاس پہنچے تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر چینی صدر نے کہا کہ امریکا اور چین کے تعلقات اسٹریٹجک استحکام پر مبنی رہے ہیں۔ آج امریکا اور چین ایک تاریخی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے موضوع پر چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ امریکا اور چین کو یہ بات یقینی بنانی چاہیے کہ مصنوعی ذہانت کی ترقی محفوظ طریقے سے ہو۔ چین کے پاس اے آئی کو اچھے مقاصد کے لیے تیار کرنے اور اس کا انتظام سنبھالنے کی صلاحیت اور ذمہ داری دونوں موجود ہیں۔ اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ اے آئی کی ترقی ہمیشہ انسانی کنٹرول میں رہے اور عوام کی فلاح و بہبود کا باعث بنے۔
    چینی صدر

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      فیلڈ مارشل سے مالدیپ کی عوامی مجلس کے سپیکر کی جی ایچ کیو میں ملاقات

      مکہ، جدہ اور دیگر سعودی شہروں کیلئے خطرے کا الرٹ جاری

      بانی پی ٹی آئی سے کسی رہنما کوملاقات کی اجازت نہ مل سکی’ تمام عہدیدار داہگل ناکے سے واپس روانہ

      تازہ ترین

      اسلام آباد کے تمام راستے کھلے ہیں، ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل ہوگا: طلال چوہدری

      امریکی پابندیوں کے بعد ایرانی ایئرلائنز کی یو اے ای کیلئے تمام پروازیں منسوخ

      ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے چین کو 3-0 سے ہرا دیا

      اسلام آباد میں طوفانی بارش گرج چمک اور تیز ہواؤں کا راج

      1. اسلام آباد پولیس نے جدید نیٹ لانچر متعارف کرا دیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.