تہران، واشنگٹن، نیو یارک ، ابوظہبی ( نیوز ایجنسیاں)ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر میجر جنرل یحییٰ
رحیم صفوی نے خبردار کیا ہے کہ امریکا یا اسرائیل کی جانب سے دوبارہ حملے کی صورت میں جنگ کا دائرہ بحرِ ہند اور ممکنہ طور پر اس سے آگے تک پھیل سکتا ہے۔اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سفیر ڈینی ڈینون نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کو معلوم ہے کہ ایرانی رہنما کہاں چھپے ہوئے ہیں اور وہ کیا کر رہے ہیں۔ادھر ایران جنگ کے دوران یو ایس ایس ابراہام لنکن پر تعینات 8اہلکاروں نے خود کشی کی کوشش کی جبکہ متحدہ عرب امارات نے ایرانی بینک پر پابندی لگادی۔ایران نے ہمسایہ ممالک کو خبردار کیا ہے کہ ایرانی پروازیں روکنے کی صورت میں ایئرپورٹس مفلوج کردیں گے۔ایران کے سپریم لیڈر کے مشیر میجر جنرل یحییٰ رحیم صفوی نے خبردار کیا ہے کہ امریکا یا اسرائیل کی جانب سے دوبارہ حملے کی صورت میں جنگ کا دائرہ بحرِ ہند اور ممکنہ طور پر اس سے آگے تک پھیل سکتا ہے۔ایرانی خبر رساں ادارے فارس نیوز کو جاری کی گئی ویڈیو میں صفوی نے کہا کہ موجودہ تنازع خلیج فارس اور آبنائے ہرمز سے بحیرہ احمر تک پھیل چکا ہے، اس لیے مزید جنگ کی صورت میں محاذ بحرِ ہند تک پھیلنے کا امکان ہے۔میجر جنرل یحییٰ رحیم صفوی کے مطابق ایرانی فوج نے امریکا اور اسرائیل کے دوبارہ حملے کی صورت میں بدترین حالات سے نمٹنے کے لیے منصوبے تیار کر رکھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر امریکا نے نئی جنگ شروع کی تو بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب کے مرکز میں ایک نیا محاذ کھل سکتا ہے۔صفوی نے بحیرہ احمر کے ساحلی علاقے پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوششوں پر یمن کے حوثیوں کی تعریف بھی کی۔ ادھر ایران جنگ کے دوران یو ایس ایس ابراہام لنکن طیارہ بردار جہاز پر تعینات 8اہلکاروں نے خود کشی کی کوشش کی ۔امریکی میڈیا نے یہ دعویٰ قائم مقام وزیر بحریہ کی جانب سے لکھے گئے خط کی بنیاد پر کیا ۔تاہم یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ تعیناتی کے دوران کسی اہلکار نے خود کو ہلاک نہیں کیا۔ادھر متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک نے ایرانی بینک ملی ایران کی ملک میں قائم تمام شاخوں کو ایران سے مالی لین دین کرنے سے روک دیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق اماراتی مرکزی بینک نے یہ اقدام متحدہ عرب امارات میں نافذ قوانین، ضوابط اور نگران ادارے کے فیصلوں کی خلاف ورزیوں کے بعد کی گئی ہے۔اماراتی مرکزی بینک نے کہا کہ ملی بینک کی تمام شاخوں پر ایران سے یا ایران کو کسی بھی قسم کی مالی لین دین، تجارت کے لیے مالی معاونت اور رقوم کی منتقلی پر پابندی عائد کردی گئی۔یہ فیصلہ بینک کی سرگرمیوں کے حوالے سے کیے گئے معائنے کے نتائج اور گورنر کو حاصل قانونی اختیارات کے تحت کیا گیا۔ خلاف ورزیوں میں منی لانڈرنگ، دہشت گردی کی مالی معاونت اور جوہری و دیگر حساس سرگرمیوں کے پھیلا کی مالی معاونت سے متعلق قوانین اور تقاضوں کی عدم تعمیل بھی شامل ہے۔دوسری جانب اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سفیر ڈینی ڈینون نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیل کو معلوم ہے کہ ایرانی رہنما کہاں چھپے ہوئے ہیں اور وہ کیا کر رہے ہیں۔امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ڈینی ڈینون نے کہا کہ اسرائیل کے پاس ایرانی قیادت کے بارے میں وسیع انٹیلی جنس معلومات موجود ہیں اور وہ جانتا ہے کہ ایرانی رہنما کہاں موجود ہیں، کیا اقدامات کر رہے ہیں اور کیا کہہ رہے ہیں۔اسرائیلی سفیر نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے دوبارہ اسرائیل پر حملہ کیا تو اسرائیل جوابی کارروائی کرے گا اور ایرانی قیادت تک پہنچنے میں اسے صرف چند دن لگ سکتے ہیں۔ڈینی ڈینون نے تاہم یہ واضح نہیں کیا کہ ان کے دعوے میں ایران کے کن رہنماں کا ذکر ہے اور نہ ہی ان کے ٹھکانوں کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم کیں۔ ان کے دعوے کی آزادانہ طور پر تصدیق بھی سامنے نہیں آئی۔ادھر اقوام متحدہ میں تقریباً 80ممالک نے ایک مشترکہ اعلامیے میں آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ کیا ہے اور خطے میں مسلسل حملوں، بین الاقوامی تجارت میں خلل ڈالنے پر ایران اور اس کے اتحادی حوثیوں کی شدید مذمت کی ہے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ میں بحرین کے وزیر خارجہ عبداللطیف بن راشد الزیانی نے مشترکہ بیان پڑھ کر سنایا جس میں کہا گیا کہ آبنائے ہرمز میں ایران کے اقدامات بین الاقوامی سلامتی اور جہاز رانی کے حقوق اور آزادیوں کے لیے مسلسل خطرہ بنے ہوئے ہیں۔
ایران
بریکنگ نیوز
- افغان سر زمیں پاکستان کیخلاف استعمال ہو رہی ہے دہشتگردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے شہباز شریف
- فیلڈ مارشل سے مالدیپ کی عوامی مجلس کے سپیکر کی جی ایچ کیو میں ملاقات
- مکہ، جدہ اور دیگر سعودی شہروں کیلئے خطرے کا الرٹ جاری
- چینی صدر امریکہ پہنچ گئے ٹرمپ کا تاریخی استقبال
- بانی پی ٹی آئی سے کسی رہنما کوملاقات کی اجازت نہ مل سکی’ تمام عہدیدار داہگل ناکے سے واپس روانہ
- دوبارہ حملے پر جنگ کا دائرہ بحرِ ہند سےآگے تک پھیل سکتا ایران
- کے پی حکومت پولیس کو گھر کی لونڈی غلام بنانا چاہتی ہے طلال چوہدری
- لاہور آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر
- بات چیت کیلئے تیار ہیں بیرسٹر گر پہلے لانگ مارچ موئخر کریں رانا ثناء اللہ
- ڈیجیٹیلائزیشن پاکستان کی پائیدار اقتصادی ترقی کا اہم ذریعہ وزیر خزانہ
- وزیراعظم سے ملاقات میں ریلیف نہ ملا تو لانگ مارچ شروع ہوگا: حافظ نعیم
- مسلم لیگ(ن)کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب
- ریڈیو پاکستان حملہ کیس، پولیس نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو نامزد کردیا
- PTI بانی کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ و نورین کی نظربندی کیخلاف نوٹسز جاری،جواب طلب
- مظفرآباد: نومنتخب صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر خواجہ سعید اکرم خان ان کے عہدے کا حلف لے رہے ہیں
- پولیس کو انکار کرنا سیکھنا ہوگا: سہیل آفریدی’ ایکٹ میں مزید ترامیم کا عندیہ
- فیک نیوز سے نمٹنا عالمی چیلنج اے آئی پر کچھ افراد کی اجا ہ داری نہیں ہونی چاہیی اسحاق ڈار
- جدید ترین امریکی لڑاکا طیارے کے حساس پرزے چین کے ہاتھ لگ گئے F-35
- ملک بھر میں عدالتی ای فائلنگ کیلئے یکساں نظام متعارف کرانے پر غور
- نیو یارک : نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی مصافحہ کر رہے ہیں۔
