لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)میجر جنرل محمد شمریز خان
تنولی کو انٹر سروسز انٹیلی جنس(آئی ایس آئی)کا نیا ڈائریکٹر جنرل ایس (DG-S) تعینات کیا گیا ہے۔ وہ اس سے قبل کھاریاں میں 17 ویں انفنٹری ڈویژن کے کمانڈر(بطور جی او سی)کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ آئی ایس آئی میں ڈی جی-ایس کے عہدے پر حالیہ تقرری سے قبل وہ ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز سندھ کے طور پر تعینات تھے۔ یہ اہم تقرری پاکستان کی دفاعی اور انٹیلی جنس قیادت میں ایک نمایاں تبدیلی کی عکاس ہے۔
