Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاسبان ریمی ٹینس ریوارڈسکیم کا افتتاح’ سالانہ 16ارب کے انعام دینے کا اعلان
    • غزہ : اسرائیلی فوج کا بارود سے بھرا ڈرون اپنے ہی اہلکاروں پر گر کر پھٹ گیا، 2ہلاک
    • دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
    • میری پہچان ٹیم نے ایک ہی روز میں 26 ذہنی کمزور افراد کی شناخت مکمل کرلی
    • پریس کلب کے باہر سے خاتون کی چوری شدہ گاڑی سیف سٹی نے ٹریس کرلی
    • خاتون پر سابق شوہر نے کلہاڑی سے حملہ کر کے دونوں پیر کاٹ دئیے
    • بھارت، جائیداد محبوبہ کے نام کرنے کے خدشے پر بیٹے نے والد کو قتل کر دیا
    • 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 1395 ٹریفک حادثات 718 افراد زخمی
    • فتنہ الخوارج ‘فتنہ الہندوستان سمیت ملک دشمنوں پر کڑی نظر رکھی جائے:آئی جی پنجاب
    • اسسٹنٹ کمشنر کے قتل کیس میں سزائے موت ،عمر قید پانے والا باپ بیٹا بری
    • نوکری کا جھانسہ دیکر 13سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا
    • بھلر:پولیس مقابلہ’ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار’2 فرار
    • گورنر سندھ سے مصر کے سفیر کی ملاقات، کراچی اورالیگزینڈریا کو سسٹر سٹیز بنانے کی مصری سفیر کی تجویز
    • روس چند مہینوں میں نیٹو پر حملہ کرسکتا ہے:ڈنمارک
    • PHA لاہور نے سب سے بڑی سرمائی پھولوں کی مہم کا آغاز کر دیا
    • سرکاری سکولوں کے سربراہان کو 31اکتوبر تک داخلوں کے اہداف مکمل کرنے کی آخری وارننگ
    • کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان
    • ایس آئی ایف سی کا ون ونڈو سہولت کاری کا نیا نظام متعارف
    • ANF کی ملک بھر میںکارروائیاں، 5 کروڑ مالیت کی منشیات برآمد
    • شہرکا امن اور شہریوں کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری، فیصل کامران
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بلوچستان میں بھارتی سر پرستی یافتی 33 دہشت گرد ہلاک

    By Khabrain Newsستمبر 26, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد ( نیوز ایجنسیاں) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی یافتہ 33 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا جبکہ دوسری کارروائی میں ایک اور دہشت گرد مارا گیا۔ وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات نے افغان وزارت دفاع کی جانب سے اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چیک پوسٹ کو تباہ کرنے کے دعوے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے وضاحت کردی۔جبکہ افغان طالبان رجیم تمام شواہد کے باوجود دہشت گردوں کی سرپرستی سے مسلسل انکار کر رہی ہے۔ بلوچستان میں بھارتی سرپرستی یافتہ فتنہ خوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ان کارروائیوں میں 21ستمبر سے اب تک 33خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 24ستمبر کو آپریشن شعبان کے تسلسل میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے مزید ٹھکانوں کو تباہ کیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی میں سرگرم 5خوارج ہلاک ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کے ٹھکانوں سے ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکا خیزمواد بھی برآمد کیا گیا۔دوسری کارروائی جمعہ کو ضلع نوشکی میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کی گئی، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 11دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی انسدادِ دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی۔ ملک سے غیرملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ کیا جائے گا۔دریں اثناء سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مزابند رینج میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کا ایک دہشتگرد ہلاک کردیا گیا۔سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ فورسزنے مصدقہ اطلاعات پرپاک ایران سرحد کے قریب دہشت گردوں کی نقل وحرکت کا پتہ لگایا، سکیورٹی فورسزنے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کی ایران فرارہونے کی کوشش ناکام بنا دی۔سکیورٹی فورسز بلوچستان سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم،آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ادھر وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات نے افغان وزارت دفاع کی جانب سے اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چیک پوسٹ کو تباہ کرنے کے دعوے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے وضاحت کردی۔وزارت اطلاعات و نشریات نے افغان وزارت دفاع کے دعوے کو جعلی اور من گھڑت قرار دینے کا فیکٹ چیک جاری کرتے ہوئے بتایا کہ افغان وزارت دفاع نے اسپن بولدک کے قریب پاکستانی پوسٹ تباہ کرنے کا جھوٹا دعویٰ کیا ہے۔ وزارت اطلاعات کا کہنا تھا کہ گلستان سیکٹر میں 24اور 25ستمبر کی درمیانی شب افغان جارحیت کی کوشش ناکام بنائی گئی، جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی چوکیوں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ کارروائی کے دوران کم از کم 13افغان طالبان اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے اور افغان دعوے کے برعکس سرحدی جھڑپ اور جوابی کارروائی کے شواہد ویڈیوز اور تصاویر میں موجود ہیں۔وزارت اطلاعات نے بتایا کہ افغان وزارت دفاع کی جانب سے واقعے سے متعلق حقائق مسخ کرنے کی کوشش کی گئی اور افغان وزارت دفاع کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔دوسری جانب افغان طالبان رجیم تمام شواہد کے باوجود دہشت گردوں کی سرپرستی سے مسلسل انکار کر رہی ہے۔ پاکستان میں مارے گئے 260افغان دہشت گردوں کی نام ،پتے و خاندانی تفصیلات کے ساتھ شناخت ہو چکی ہے، غیر شناخت شدہ اور فعال دہشت گرد اس اعدادوشمار میں شامل نہیں۔ہلاک افغان دہشت گردوں کے جنازے ان کے آبائی علاقوں میں ہوئے اور طالبان رجیم کے عہدیدار بھی جنازوں میں شریک ہوئے۔ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں دراندازی کرنے والے فتنة الخوارج کے گروپس میں 70 فیصد تک دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے ہے، طالبان رجیم نے چھوڑا گیا امریکی و نیٹو اسلحہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد وں کو فراہم کیا۔امریکی ساختہ M-4 رائفلیں، ریمنگٹن، سنائپر رائفلیں اور نائٹ وژن ڈیوائسز اب دہشت گردوں کے زیرِ استعمال ہیں۔خیال رہے کہ 2026 میں افغان سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی میں 1,327 پاکستانی شہید اور 2,484 زخمی ہو چکے ہیں، بھارت کی پشت پناہی سے فتن الخوارج اور فتنہ الہندوستان افغانستان سے پاکستان کے خلاف سرحد پار دہشت گردی میں سرگرم ہیں۔
    دہشت گرد

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاسبان ریمی ٹینس ریوارڈسکیم کا افتتاح’ سالانہ 16ارب کے انعام دینے کا اعلان

      شہرکا امن اور شہریوں کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری، فیصل کامران

      مکہ معاہدہ تینوں مما لک کی عسکری قیادت کا اجلاس سعدیہ کی سلامتی کیلئے تعاون پر تبادلہ خیال

      تازہ ترین

      شدید بارش اور سیلاب کا خطرہ، NDMA نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کو خبردار کردیا

      ایران نے آبنائے ہرمز 7 دن میں کھولنے کی پیشکش کردی

      5 دن کی کمی کے بعد سونا پھر مہنگا، قیمت میں 4,700 روپے اضافہ

      پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کا لانگ مارچ اب 5 اکتوبر کو ہوگا : ذرائع

      اسلام آباد کے تمام راستے کھلے ہیں، ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل ہوگا: طلال چوہدری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.