اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر،گلگت بلتستان و سیفران و صدر مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے لانگ مارچ موخر ہونے اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے بیان پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے باشعور عوام نے انتشار کی سیاست کو مسترد کردیا۔یہاں جاری بیان کے مطابق انجینئر امیر مقام نے کہا کہ صوبائی حکومت کی ترجیح عوام نہیں انتشار ہے،27 ستمبر گیا، اب 4اکتوبر آگیا،لیکن خیبرپختونخوا کا سوال وہی ہے، چودہ سال میں صوبے کو کیا دیا؟،صوبہ دہشت گردی اور بدامنی کا سامنا کررہا ہے اور حکومت کی تمام توانائی مارچو ں پر لگی ہے۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ دہشت گردی سب سے بڑا مسئلہ ہے، لیکن پی ٹی آئی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سنجیدہ نہیں ہے۔
