لاہور (این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے سے متعلق اہم قانونی اصول طے کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ ضابطہ فوجداری کی دفعہ 514کے تحت ضمانتی رقم ضبط کرنے سے پہلے ضامن کو شوکاز نوٹس جاری کرنا اور وضاحت کا مکمل موقع دینا ضروری ہے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم اور جسٹس محمد امجد پرویز پر مشتمل دو رکنی بینچ نے محمد اختر کی درخواست پر 5صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔درخواست گزار نے احتساب عدالت کے 30نومبر 2022ء کے حکم کو چیلنج کیا تھا، جس کے تحت ملزم ذاکر حسین کی عدم حاضری پر اس کے ضامن کے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔عدالت نے احتساب عدالت کا ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔تحریری فیصلے میں قرار دیا گیا کہ ضابطہ فوجداری کی دفعہ 514کے تحت مچلکے ضبط کرنے کی کارروائی شروع کرنے سے پہلے ضامن کو شوکاز نوٹس جاری کرنا لازم ہے۔ ضامن کو صرف عدالت میں حاضری کا نوٹس جاری کرکے اس کی ضمانتی رقم ضبط نہیں کی جا سکتی۔فیصلے کے مطابق ضامن کو یہ وضاحت کرنے کا مناسب اور مکمل موقع ملنا چاہیے کہ ملزم کی عدم حاضری کی وجہ کیا تھی اور وہ اپنے ضمانتی معاہدے کی خلاف ورزی کا ذمہ دار کیوں نہیں ہے۔عدالت نے قرار دیا کہ قانونی طریقہ کار اختیار کیے بغیر ضمانتی رقم ضبط کرنے کا حکم برقرار نہیں رہ سکتا۔ ضامن کو وضاحت کا موقع فراہم کیے بغیر مچلکے ضبط کرنا منصفانہ ٹرائل اور بنیادی حقوق کے تقاضوں کے منافی ہے۔لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ احتساب عدالت کی جانب سے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم قانونی تقاضے پورے نہ ہونے کے باعث کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔عدالت نے واضح کیا کہ مچلکے ضبط کرنے سے قبل ضامن کو باقاعدہ شوکاز نوٹس جاری کرکے اس کا جواب سننا ضروری ہے۔ تاہم ٹرائل کورٹ انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 514کے تحت دوبارہ کارروائی کرسکتی ہے۔
بریکنگ نیوز
- سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ
- امریکی اجازت کے بعد عراقی ایئرلائنز ایرانی زائرین کو نجف پہنچا سکیں گی
- ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 101 سال کی عمر میں اسپتال داخل
- کیلیفورنیا میں عیدالفطر، عیدالاضحیٰ کو سرکاری چھٹی کا درجہ دے دیا گیا
- این سی سی آئی اے نے محمد رضوان کو 2 اکتوبر کو طلب کرلیا
- لاہور میں 10 روزہ بسنت میلہ، 29 جنوری سے 7 فروری تک جاری رہے گا
- تین روزہ وقفے کے بعد سونا پھر مہنگا، فی تولہ قیمت میں 4,300 روپے اضافہ
- ایشین گیمز : پاکستان اسکواش ٹیم کی سیمی فائنل راؤنڈ میں رسائی
- چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
- محکمہ اوقاف پنجاب میں اختیارات کے استعمال پر سنگین سوالات اٹھنے لگے
- پی ٹی آئی لانگ مارچ پنجاب پولیس کے ہزاروں اہلکاروں کو اسلام آباد بلوا کر بھوکا پیاسا چھوڑ دیا گیا
- ڈاکٹر محمد عباس یو ایچ ایس لاہور کے کنٹرولر امتحانات تعینات
- EPA کا انسداد سموگ سے متعلق سال25-26ء کا تقابلی ڈیٹا جاری
- اے این ایف’ مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون
- مسلسل غیر حاضری اور غفلت پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر فریاد حسین نے سخت انتظامی
- قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت معطل کردی
- ریلوے حکام نے گریڈ 19کے 2افسران کی تعیناتیاں کر دیں
- زیادتی کیس میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت منظور
- محترمہ رئیسہ عادل پرنسپل انفارمیشن آفیسر کا اے پی این ایس ہاؤس کا دورہ
