Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ
    • امریکی اجازت کے بعد عراقی ایئرلائنز ایرانی زائرین کو نجف پہنچا سکیں گی
    • ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 101 سال کی عمر میں اسپتال داخل
    • کیلیفورنیا میں عیدالفطر، عیدالاضحیٰ کو سرکاری چھٹی کا درجہ دے دیا گیا
    • این سی سی آئی اے نے محمد رضوان کو 2 اکتوبر کو طلب کرلیا
    • لاہور میں 10 روزہ بسنت میلہ، 29 جنوری سے 7 فروری تک جاری رہے گا
    • تین روزہ وقفے کے بعد سونا پھر مہنگا، فی تولہ قیمت میں 4,300 روپے اضافہ
    • ایشین گیمز : پاکستان اسکواش ٹیم کی سیمی فائنل راؤنڈ میں رسائی
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • محکمہ اوقاف پنجاب میں اختیارات کے استعمال پر سنگین سوالات اٹھنے لگے
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ پنجاب پولیس کے ہزاروں اہلکاروں کو اسلام آباد بلوا کر بھوکا پیاسا چھوڑ دیا گیا
    • ڈاکٹر محمد عباس یو ایچ ایس لاہور کے کنٹرولر امتحانات تعینات
    • EPA کا انسداد سموگ سے متعلق سال25-26ء کا تقابلی ڈیٹا جاری
    • اے این ایف’ مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون
    • مسلسل غیر حاضری اور غفلت پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر فریاد حسین نے سخت انتظامی
    • قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت معطل کردی
    • ریلوے حکام نے گریڈ 19کے 2افسران کی تعیناتیاں کر دیں
    • زیادتی کیس میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت منظور
    • محترمہ رئیسہ عادل پرنسپل انفارمیشن آفیسر کا اے پی این ایس ہاؤس کا دورہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بنیادی حقوق کی عدم فراہمی بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں کی جیل میں بھوک ہڑتال کا دعوی

    By Khabrain Newsستمبر 30, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (نیوز ایجنسیاں) بانی پاکستان تحریک انصاف کی تینوں بہنوں نے جیل میں مبینہ طور پر بنیادی حقوق کی عدم فراہمی کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کر دی،اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین   قریشی نے کہا کہ علیمہ خان، نورین خانم اور عظمیٰ خان کو اہلخانہ سے ملاقات، کپڑوں اور ادویات کی فراہمی کی اجازت نہیں دی جا رہی۔انہوں نے ایکس پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہم حماد اظہر کی انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پیشی کے موقع پر موجود تھے جہاں فلک جاوید بھی کوٹ لکھپت جیل سے آئی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان کی تینوں بہنوں کو جیل میں بنیادی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے، جس کے خلاف انہوں نے بطور احتجاج بھوک ہڑتال کر رکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ تینوں بہنوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ، صنم جاوید، فلک جاوید اور دیگر خواتین نے بھی بھوک ہڑتال کر رکھی ہے۔ فلک جاوید کے مطابق دیگر خواتین قیدی بھی بھوک ہڑتال میں شامل ہونا چاہتی تھیں تاہم علیمہ خان نے انہیں منع کر دیا۔معین قریشی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بارہا کہہ چکی ہیں کہ خواتین ان کی ریڈ لائن ہیں، تو پھر یہ کیسی ریڈ لائن ہے کہ عمران خان کے خاندان کی خواتین پابند سلاسل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی بہنوں نے کبھی کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لیا، نہ ہی کسی سیاسی یا کور کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی بہنوں نے بطور اپوزیشن لیڈر انہیں بھی کبھی کوئی سیاسی مشورہ نہیں دیا بلکہ ان کا ہمیشہ کہنا تھا کہ ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، وہ صرف بہن ہونے کے ناطے اپنے بھائی سے ملاقات کے لیے آتی ہیں۔اپوزیشن لیڈر نے آئی جی جیل خانہ جات اور ہوم سیکرٹری سے مطالبہ کیا کہ تینوں بہنوں کو جیل مینوئل اور انسانی حقوق کے تحت حاصل حقوق فراہم کیے جائیں، ان کی اہلخانہ سے ملاقات کرائی جائے اور انہیں ادویات و کپڑے فراہم کرنے کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس صورتحال کو پرامن طریقے سے برداشت کر رہے ہیں تاہم پنجاب حکومت کا رویہ قابل قبول نہیں۔
    بھوک ہڑتال

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم

      محکمہ اوقاف پنجاب میں اختیارات کے استعمال پر سنگین سوالات اٹھنے لگے

      پی ٹی آئی لانگ مارچ پنجاب پولیس کے ہزاروں اہلکاروں کو اسلام آباد بلوا کر بھوکا پیاسا چھوڑ دیا گیا

      تازہ ترین

      سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ

      امریکی اجازت کے بعد عراقی ایئرلائنز ایرانی زائرین کو نجف پہنچا سکیں گی

      ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 101 سال کی عمر میں اسپتال داخل

      کیلیفورنیا میں عیدالفطر، عیدالاضحیٰ کو سرکاری چھٹی کا درجہ دے دیا گیا

      لاہور میں 10 روزہ بسنت میلہ، 29 جنوری سے 7 فروری تک جاری رہے گا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.