Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سرجیکل ڈسپوزیبلز کی خریداری میں من پسند کمپنیوں کو نوازنے کا منصوبہ تیار
    • گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1367 ٹریفک حادثات 714 افراد زخمی 24
    • نئی دہلی میں 6ہفتوں کیلئے تعمیراتی کام پر پابندی
    • بیانات میں تضاد’عمرقید کے ملزم کو رہا کرنیکا حکم
    • رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشنکے زیراہتمام ایکسپورٹ ایوارڈز کی تقریب
    • سرکاری کالجز کو رواں سال الیکٹرک بسیں فراہم کی جائیں گی
    • خبرکے حوالے اگر افسران اپنا موقف دینا چاہیں تو ادارہ من وعن شائع کریگا
    • پولیس پر تشدد کیس، ایمان مزاری انکے شوہر پر فرد جرم کیلئے 6اکتوبر کی تاریخ مقرر
    • تامل ناڈو کے سرکاری ہسپتالوں میں پیدا بچوں میں سونے کی انگوٹھیاں تقسیم
    • پاکساتن اور چیک ریپبلک کے درمیان سفارتی تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں مصدق ملک
    • کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کرنیکی درخواست پر اعتراضات کیخلاف اپیل دائر
    • سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے گریڈز منصوبے کیلئے 5ارب 80 کروڑ روپے مانگ لئے
    • پنجاب بھر میں شہریوں کو بڑے فونٹ میں ایف آئی آر کی کاپی فراہم کرنیکا فیصلہ
    • غزہ میں اسرائیلی حملہ حماس کمانڈر سمیت 2 فلسطینی شہید
    • رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے کراچی میں منعقدہ ایکسپورٹ ایوارڈ کے موقع پرچیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی معروف رائیس ایکسپورٹر رفیق سلیمان کو ایورڈ دے رہے ہیں اس موقع پر ریپ کے سرپرست اعلیٰ رحیم جانو بھی موجود ہیں۔
    • 4ماہ قبل خاتون کاشوہر سونا لوٹ کر فرار ڈی آئی جی کے سونا ریکوری کے احکامات
    • 9 مئی واقعات’ پی ٹی آئی رہنما غلام محی الدین کی درخواست ضمانت خارج
    • کراچی میں20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ، عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی
    • پولیس افسران قانون کی بالادستی اور انصاف کو مقدم رکھیں ،گورنر سندھ
    • قومی اسمبلی اجلاس یکم اکتوبر کو طلب کرنیکا فیصلہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    قابل قبول حل کیلئے مذکرات کے حامی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے عطا اللہ تارڑ

    By Khabrain Newsستمبر 30, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ افغانستان کے قابلِ قبول اور دوستانہ حل کیلئے مذاکرات کے حامی ہیں، افغانستان میں امن سے خطے میں استحکام اور ترقی کے امکانات  بڑھ سکتے ہیں، پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی ہر کوشش کا جواب دیا جائے گا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے اسلام آباد میں افغانستان کی صورتحال اور امن کی جانب پیش رفت کے موضوع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی صورتحال ایک انتہائی پیچیدہ معاملہ ہے، دیرپا اور پائیدار حل کی ضرورت ہے، پاکستان امن، مذاکرات اور پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے۔عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کے مسئلے کے حل کے لئے متعدد اعلی سطحی وفود افغانستان بھیجے، افغانستان کے مسئلے پر استنبول اور دوحہ میں بھی مذاکرات ہوئے، افغان عبوری حکومت کو عسکریت پسندانہ سوچ سے نکل کر ذمہ دار ریاست کی سوچ اپنانا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کو درپیش بیشتر مسائل عسکریت پسندانہ ذہنیت کا نتیجہ ہیں، افغانستان میں تجارت اور علاقائی رابطوں کے فروغ کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے، افغانستان میں امن سے وسطی ایشیا سے پاکستان تک تجارتی راستے کھولنے میں مدد مل سکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وسطی ایشیائی ریاستیں افغانستان کے راستے گرم پانیوں تک رسائی حاصل کر سکتی ہیں، افغانستان میں دہشت گردوں اور کالعدم تنظیموں کے ارکان کی محفوظ پناہ گاہیں تشویش کا باعث ہیں، افغانستان میں پائیدار امن کیلئے عسکریت پسندانہ ذہنیت سے باہر نکلنا ہوگا۔عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ افغان آبادی بڑی تعداد میں نوجوانوں پر مشتمل ہے، افغان خواتین کی بڑی تعداد افرادی قوت کا حصہ نہیں، افغانستان میں آبادی کے بعض طبقات کو معاشی ترقی میں کردار ادا کرنے کے مواقع نہیں مل رہے، افغان عوام کے بعض طبقات کو بنیادی حقوق سے محروم کیا جا رہا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پرامن بقائے باہمی کے لیے خود بھی جیو اور دوسروں کو بھی جینے دو کے اصول کو اپنانا ہوگا، صرف امن ہی خوشحالی کی بنیاد بن سکتا ہے، افغان عوام اور عبوری حکومت کے درمیان بڑا خلا موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ افغان عوام تعلیم، اجتماع، انجمن سازی اور معاشی آزادی سمیت بنیادی حقوق کے مستحق ہیں، افغان عوام کو اپنے مستقبل کے فیصلے میں اپنی آواز اور اختیار ملنا چاہئے، افغان عبوری حکومت کو عسکریت پسندانہ ذہنیت سے نکل کر عوام کی بہتری کے لئے کام کرنا ہوگا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ افغانستان میں امن سے پورے خطے میں استحکام اور ترقی کے امکانات بڑھ سکتے ہیں، خطے میں امن سے تجارت کو فروغ اور سرمایہ کاری کو تقویت ملے گی، کراچی اور گوادر تک تجارتی راستہ وسطی ایشیائی ریاستوں کی دیرینہ خواہش ہے۔عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان امن چاہتا ہے، لیکن امن کی ہماری خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں کا جواب دیا گیا ہے اور دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ افغان عوام بہتر اور خوشحال مستقبل کے مستحق ہیں، افغانستان میں اتفاقِ رائے پیدا کرکے عوام کو اپنے مستقبل کے انتخاب کا حق دینا ہوگا، علاقائی امن اور تجارت کے فروغ کی خواہش پورے خطے میں موجود ہے، پاکستان افغانستان کے مسئلے کے قابلِ قبول اور دوستانہ حل کیلئے مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔
    عطاء اللہ تارڑ

     

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      سرجیکل ڈسپوزیبلز کی خریداری میں من پسند کمپنیوں کو نوازنے کا منصوبہ تیار

      گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1367 ٹریفک حادثات 714 افراد زخمی 24

      نئی دہلی میں 6ہفتوں کیلئے تعمیراتی کام پر پابندی

      تازہ ترین

      صومالی بحری قزاقوں کا حملہ، ریسکیو آپریشن کے دوران 3 پاکستانی جاں بحق

      اسرائیلی آبادکاروں کا مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں پر حملہ، خاندان کی گھر واپسی روک دی

      عمران خان کی اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی سے 55 منٹ ملاقات

      برنہم کا نیشنل کیئر سروس کیلئے پنشن ٹرپل لاک ختم کرنے کا اعلان

      ایلون مسک کی اسپیس ایکس کا بڑا کارنامہ اسٹار شپ پہلی بار مدار میں پہنچ گیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.