کراچی (این این آئی) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ زیر تربیت پولیس افسران ملک کا مستقبل ہیں، تعلیم یافتہ اور باصلاحیت نوجوان افسران امن، استحکام اور خوشحالی کے قیام میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ گورنر سندھ نے گورنر ہاؤس کراچی میں بلوچستان پولیس کے تیسرے خصوصی تربیتی کورس کے مطالعاتی دورے پر آئے زیر تربیت ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس آف پولیس سے مکالماتی نشست میں کہا کہ پولیس کی ذمہ داری صرف جرائم کی روک تھام تک محدود نہیں بلکہ قانون کی بالادستی، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور معاشرے میں امن قائم کرنا بھی اس کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس افسران قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے عوام سے رابطہ اور تعاون بڑھائیں، ان کے مسائل سمجھیں اور ان کے حل میں مؤثر کردار ادا کریں۔ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کا مضبوط رشتہ دیرپا امن کی بنیاد ہے۔ سید محمد نہال ہاشمی نے زیر تربیت افسران پر زور دیا کہ وہ اپنے اختیارات دیانتداری، ذمہ داری اور انصاف کے تقاضوں کے مطابق استعمال کریں اور فرائض کی انجام دہی میں میرٹ، قانون، انصاف اور انسانی وقار کو مقدم رکھیں۔ بلوچستان کی صورتحال سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ وہاں دہشت گردی کا مسئلہ پیچیدہ ہے، پائیدار امن کے لیے حفاظتی اقدامات کے ساتھ ترقی، عوامی شمولیت اور معاشی مواقع پر بھی توجہ دینا ضروری ہے۔
بریکنگ نیوز
- لاہور، آٹے کی قیمت میں20 روپے فی پیک اضافہ ، شہری پریشان
- ستھرا پنجاب اتھارٹی 41 اضلاع میں صفائی کے لئے استعمال ہونے والی قیمتی مشینری گاڑیاں کھٹارہ
- صحت صرف انتظامی نہیں، قومی سلامتی کا بھی اہم مسئلہ : سید مصطفی کمال
- پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت مختلف اسامیوں کے تحریری و حتمی نتائج جاری
- ایلون مسک کی اسپیس ایکس کا بڑا کارنامہ اسٹار شپ پہلی بار مدار میں پہنچ گیا
- پنجاب حکومت کی سی ڈی ڈی میں نیا کائونٹر نیریٹوونگ قائم کرنیکا فیصلہ
- پی سی بی کا میڈیا رائٹس معاہدہ ختم کرنیکا معاملہ لاہور ہائیکورٹ میں درخواست نمٹا دی گئی
- میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحان کیلئے رول نمبر سلپس جاری
- چھوٹے کاروبار’ ہائوسنگ کیلئے قرضوں کی حد 50لاکھ کرنے کی تجویز
- لاہور ہائیکورٹ، پنڈی انتظامیہ کو تاجروں کا کاروبار بلاجواز بند نہ کرانے اور بندش پر سبسڈی دینے کا حکم
- تمام جماعتوں کو اعتماد میں لے کر صوبے بنائے جائیں: علی ظفر
- لاہور ہائیکورٹ بار کو حکومت پنجاب کی جانب سے 5کروڑ روپے کی گرانٹ کا چیک جاری
- آلودہ ترین شہروں میں لاہور چوتھے نمبر پر رہا
- اے آئی سے مدد لینا مہنگا پڑ گیا کراچی کا شہری زیرحراست
- سرجیکل ڈسپوزیبلز کی خریداری میں من پسند کمپنیوں کو نوازنے کا منصوبہ تیار
- گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1367 ٹریفک حادثات 714 افراد زخمی 24
- نئی دہلی میں 6ہفتوں کیلئے تعمیراتی کام پر پابندی
- بیانات میں تضاد’عمرقید کے ملزم کو رہا کرنیکا حکم
- رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشنکے زیراہتمام ایکسپورٹ ایوارڈز کی تقریب
- سرکاری کالجز کو رواں سال الیکٹرک بسیں فراہم کی جائیں گی
