لاہور (این این آئی) پنجاب بھر میں شہریوں کو اب ایف آئی آرز کی کاپی بڑے اور واضح فونٹ میں فراہم کی جائے گی، پولیس نے عدالت کو آگاہ کیا ہے کہ ایف آئی آرز کا فونٹ سائز بڑھا کر 14کر دیا گیا ہے اور اس پر صوبے بھر میں عملدرآمد بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں ایف آئی آرز کا فونٹ بڑا کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے میاں جمیل احمد کی درخواست پر سماعت کی جبکہ ڈی آئی جی لیگل اویس احمد ملک سمیت دیگر پولیس افسران عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل وقاص عمر نے آئی جی پنجاب پولیس کی جانب سے رپورٹ عدالت میں پیش کی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ عدالت کی ہدایت پر ایف آئی آرز کا فونٹ سائز بڑھا دیا گیا ہے۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے استفسار کیا کہ کیا پورے پنجاب میں اس فیصلے پر عملدرآمد ہوچکا ہے؟ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب بھر میں ایف آئی آرز کا فونٹ سائز بڑھانے کے فیصلے پر عملدرآمد ہوچکا ہے اور اب شہریوں کو 14 فونٹ سائز میں ایف آئی آر کی کاپی فراہم کی جائے گی۔ سماعت کے دوران سابق ایس ایچ او چوہنگ راشد امین بٹ کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست بھی زیر سماعت آئی۔ درخواست گزار میاں جمیل احمد نے عدالت کو بتایا کہ وہ اپنی توہین عدالت کی درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔ عدالت نے درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔
بریکنگ نیوز
- لاہور، آٹے کی قیمت میں20 روپے فی پیک اضافہ ، شہری پریشان
- ستھرا پنجاب اتھارٹی 41 اضلاع میں صفائی کے لئے استعمال ہونے والی قیمتی مشینری گاڑیاں کھٹارہ
- صحت صرف انتظامی نہیں، قومی سلامتی کا بھی اہم مسئلہ : سید مصطفی کمال
- پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت مختلف اسامیوں کے تحریری و حتمی نتائج جاری
- ایلون مسک کی اسپیس ایکس کا بڑا کارنامہ اسٹار شپ پہلی بار مدار میں پہنچ گیا
- پنجاب حکومت کی سی ڈی ڈی میں نیا کائونٹر نیریٹوونگ قائم کرنیکا فیصلہ
- پی سی بی کا میڈیا رائٹس معاہدہ ختم کرنیکا معاملہ لاہور ہائیکورٹ میں درخواست نمٹا دی گئی
- میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحان کیلئے رول نمبر سلپس جاری
- چھوٹے کاروبار’ ہائوسنگ کیلئے قرضوں کی حد 50لاکھ کرنے کی تجویز
- لاہور ہائیکورٹ، پنڈی انتظامیہ کو تاجروں کا کاروبار بلاجواز بند نہ کرانے اور بندش پر سبسڈی دینے کا حکم
- تمام جماعتوں کو اعتماد میں لے کر صوبے بنائے جائیں: علی ظفر
- لاہور ہائیکورٹ بار کو حکومت پنجاب کی جانب سے 5کروڑ روپے کی گرانٹ کا چیک جاری
- آلودہ ترین شہروں میں لاہور چوتھے نمبر پر رہا
- اے آئی سے مدد لینا مہنگا پڑ گیا کراچی کا شہری زیرحراست
- سرجیکل ڈسپوزیبلز کی خریداری میں من پسند کمپنیوں کو نوازنے کا منصوبہ تیار
- گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1367 ٹریفک حادثات 714 افراد زخمی 24
- نئی دہلی میں 6ہفتوں کیلئے تعمیراتی کام پر پابندی
- بیانات میں تضاد’عمرقید کے ملزم کو رہا کرنیکا حکم
- رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشنکے زیراہتمام ایکسپورٹ ایوارڈز کی تقریب
- سرکاری کالجز کو رواں سال الیکٹرک بسیں فراہم کی جائیں گی
