Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لاہور، آٹے کی قیمت میں20 روپے فی پیک اضافہ ، شہری پریشان
    • ستھرا پنجاب اتھارٹی 41 اضلاع میں صفائی کے لئے استعمال ہونے والی قیمتی مشینری گاڑیاں کھٹارہ
    • صحت صرف انتظامی نہیں، قومی سلامتی کا بھی اہم مسئلہ : سید مصطفی کمال
    • پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت مختلف اسامیوں کے تحریری و حتمی نتائج جاری
    • ایلون مسک کی اسپیس ایکس کا بڑا کارنامہ اسٹار شپ پہلی بار مدار میں پہنچ گیا
    • پنجاب حکومت کی سی ڈی ڈی میں نیا کائونٹر نیریٹوونگ قائم کرنیکا فیصلہ
    • پی سی بی کا میڈیا رائٹس معاہدہ ختم کرنیکا معاملہ لاہور ہائیکورٹ میں درخواست نمٹا دی گئی
    • میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحان کیلئے رول نمبر سلپس جاری
    • چھوٹے کاروبار’ ہائوسنگ کیلئے قرضوں کی حد 50لاکھ کرنے کی تجویز
    • لاہور ہائیکورٹ، پنڈی انتظامیہ کو تاجروں کا کاروبار بلاجواز بند نہ کرانے اور بندش پر سبسڈی دینے کا حکم
    • تمام جماعتوں کو اعتماد میں لے کر صوبے بنائے جائیں: علی ظفر
    • لاہور ہائیکورٹ بار کو حکومت پنجاب کی جانب سے 5کروڑ روپے کی گرانٹ کا چیک جاری
    • آلودہ ترین شہروں میں لاہور چوتھے نمبر پر رہا
    • اے آئی سے مدد لینا مہنگا پڑ گیا کراچی کا شہری زیرحراست
    • سرجیکل ڈسپوزیبلز کی خریداری میں من پسند کمپنیوں کو نوازنے کا منصوبہ تیار
    • گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1367 ٹریفک حادثات 714 افراد زخمی 24
    • نئی دہلی میں 6ہفتوں کیلئے تعمیراتی کام پر پابندی
    • بیانات میں تضاد’عمرقید کے ملزم کو رہا کرنیکا حکم
    • رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشنکے زیراہتمام ایکسپورٹ ایوارڈز کی تقریب
    • سرکاری کالجز کو رواں سال الیکٹرک بسیں فراہم کی جائیں گی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    غزہ میں اسرائیلی حملہ حماس کمانڈر سمیت 2 فلسطینی شہید

    By Khabrain Newsستمبر 30, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    غزہ، جدہ، تل ابیب( نیوز ایجنسیاں) غزہ پر  اسرائیلی فضائی حملے میں حماس کے سینئر کمانڈر سمیت 2 فلسطینی شہید ہوگئے۔ او آئی سی نے مسجد اقصیٰ پر دھاوے کی شدید مذمت کی ہے جبکہ اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے نیتن یاہو کے دورہ امارات کی تصدیق کردی ہے۔ غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے، منگل کی صبح غزہ سٹی کے نصرمحلے میں ایک رہائشی عمارت پر اسرائیلی فضائی حملے میں حماس کے مسلح ونگ کے شمالی غزہ کے سربراہ عزالدین البیک جاں بحق ہوگئے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینی طبی حکام نے کہا ہے کہ حملے میں ایک اپارٹمنٹ بلڈنگ کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں عزالدین البیک سمیت کم از کم 2افراد جاں بحق ہوئے۔ زخمی ہونے والا ایک شخص بعد میں دم توڑ گیا۔ حملے میں دیگر افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔حماس نے بھی عزالدین البیک کی اسرائیلی حملے میں ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے دعوی کیا کہ اسرائیلی فوج نے عزالدین البیک کو نشانہ بنایا کیونکہ وہ حملوں کی منصوبہ بندی اور جنگجوں کی بھرتی میں ملوث تھے۔ اسرائیلی حکام نے حالیہ ہفتوں میں حماس کے خلاف حملے تیز کیے ہیں۔دوسری جانب حماس نے اسرائیل کے ان دعوئوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حملوں یا اپنے ہتھیاروں کا ذخیرہ دوبارہ بنانے کی کوشش نہیں کر رہا۔ حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ جنگ بندی معاہدے کو مسلسل کمزور کر رہا ہے۔ادھر اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی ) نے مسجدِ اقصیٰ پر دھاوے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مسجد کے تقدس پر کھلا حملہ اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کے مترادف عمل قرار دیا ہے۔او آئی سی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق اسرائیل کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں، بشمول مشرقی یروشلم، اور اسلامی و مسیحی مقدس مقامات پر کسی قسم کی خودمختاری حاصل نہیں۔او آئی سی سیکریٹریٹ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ مقدس مقامات پر حملے روکنے اور ان کی تاریخی و قانونی حیثیت برقرار رکھنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم آفس نے تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم نیتن یاہو نے اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید کی دعوت پر متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا۔اماراتی سرکاری خبر رساںادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے خلیجی ملک کے دورے پر آنے والے اسرائیلی وزیرِاعظم بینجمن نیتن یاہو سے ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔اماراتی سرکاری خبر ایجنسی کے ذریعے متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دورے کی باضابطہ تصدیق کی۔اسرائیلی وزیرِاعظم کے دفتر کے مطابق نیتن یاہو نے اماراتی صدر کی دعوت پر متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا، یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اور علاقائی چیلنجز پر مرکوز تھا۔تین سینئر اسرائیلی حکام نے بتایا کہ یہ ملاقات تقریبا چھ گھنٹے جاری رہی اور اس میں ایران پر توجہ مرکوز کی گئی۔
    فلسطینی شہید

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      لاہور، آٹے کی قیمت میں20 روپے فی پیک اضافہ ، شہری پریشان

      ستھرا پنجاب اتھارٹی 41 اضلاع میں صفائی کے لئے استعمال ہونے والی قیمتی مشینری گاڑیاں کھٹارہ

      صحت صرف انتظامی نہیں، قومی سلامتی کا بھی اہم مسئلہ : سید مصطفی کمال

      تازہ ترین

      صومالی بحری قزاقوں کا حملہ، ریسکیو آپریشن کے دوران 3 پاکستانی جاں بحق

      اسرائیلی آبادکاروں کا مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں پر حملہ، خاندان کی گھر واپسی روک دی

      عمران خان کی اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی سے 55 منٹ ملاقات

      برنہم کا نیشنل کیئر سروس کیلئے پنشن ٹرپل لاک ختم کرنے کا اعلان

      ایلون مسک کی اسپیس ایکس کا بڑا کارنامہ اسٹار شپ پہلی بار مدار میں پہنچ گیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.