لندن(اے پی پی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے پرکشش مواقع سے مستفید ہونے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر خلیجی بحران پیدا نہ ہوا ہوتا تو ہم بھی دیگر ابھرتی ہوئی معیشتوں کی طرح تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکے ہوتے، ہم اس چیلنج سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی اور قیام امن کے لیے بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو لندن سٹاک ایکسچینج کی مارکیٹ اوپن تقریب میں شرکت کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شہباز شریف پاکستان کے پہلے وزیراعظم ہیں جن کو لندن سٹاک ایکسچینج ٹریڈنگ اوپننگ کا اعزاز حاصل ہوا۔لندن سٹاک ایکسچینج آمد پر لندن سٹاک ایکسچینج گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈیوڈ شوئمر اور سینئر حکام نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر پاکستان کے 3 ارب ڈالر کے Dual Tranche یورو بانڈز لسٹنگ کی بھی تقریب رونمائی منعقد ہوئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ لندن سٹاک ایکسچینج کی اس تقریب کا افتتاح کرنا میرے لیے باعث مسرت اور اعزاز ہے، یہ تقریب یقیناً پاکستان کی معیشت کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگی، میں یہ بات اعتماد سے کہہ سکتا ہوں کہ ہم نے اپنے معاشی اشاریوں کو نمایاں طور پر بہتر کیا ہے جو مستقبل کے لیے نہایت حوصلہ افزاء اور امید افزاء ہیں۔انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں وزیر خزانہ اور ان کی ٹیم کی جانب سے تین ارب ڈالر مالیت کے یورو بانڈز اور خودمختار قرضوں کے انتظام کی کامیابی اس امر کی واضح مثال ہے، یہ ہماری بھرپور محنت، گہری اور بنیادی نوعیت کی ساختی اصلاحات، معیشت کو ڈیجیٹل بنانے اور معیشت کو دوبارہ درست سمت میں گامزن کرنے کے لیے کئے گئے تمام ضروری اقدامات کا عملی ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر خلیجی بحران پیدا نہ ہوا ہوتا تو ہم بھی دیگر ابھرتی ہوئی معیشتوں کی طرح تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکے ہوتے، ہم اس چیلنج سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی اور قیام امن کے لیے بھی اپنا اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نیامید ظاہر کی کہ ہم اسی سمت میں اپنی کوششیں جاری رکھیں گے، یہاں تک کہ ہم ایک محفوظ اور مستحکم مقام تک پہنچ جائیں۔انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر وزیرِ خزانہ، دیگر متعلقہ اقتصادی وزراء ، سیکرٹریز اور حکومتی افسران کی کاوشوں کو سراہتاہوں جنہوں نے ہماری معیشت کی تعمیر اور بہتری کے لیے قابل ذکر کام کیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ خلیجی بحران کے تناظر میں ہم نئے اسباق سیکھیں، سرمایہ کار اب محفوظ تر منڈیوں کا جائزہ اور تجزیہ کر رہے ہیں اور پاکستان ایک ایسی منڈی ہے جہاں ہم غیر ملکی سرمایہ کاری کو باآسانی راغب کر سکتے ہیں۔ یہ سرمایہ کاری انتہائی منافع بخش، باہمی طور پر فائدہ مند، محفوظ اور مستحکم ہو سکتی ہے۔اس سلسلے میں ہمارے وزیر خزانہ اور دیگر اہم ارکان اقتصادی ٹیم کے ساتھ قریبی رابطے میں رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم یقینی طور پر آپ کی رہنمائی اور مشورہ حاصل کرنا چاہیں گے کہ بین الاقوامی مالیاتی منڈیوں کو پاکستان میں مزید فعال کردار ادا کرنے کے لیے کس طرح راغب کیا جا سکتا ہے۔ یہ کردار صرف خودمختار قرضوں تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ سرمایہ کاری کے میدان میں بھی ہونا چاہیے،پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع انتہائی پرکشش ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے نجکاری کے مشیر نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) اور فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کے عمل میں کامیابی حاصل کی ہے، اب ہم کئی دیگر سرکاری اداروں کو بھی نجی شعبے کے حوالے کرنے کی سمت آگے بڑھ رہے ہیں، کیونکہ ان اداروں کو نجی شعبے ہی کے ذریعے چلایا جانا چاہیے،یہ ایک ایسا شعبہ ہے جہاں ہم آپ کے ساتھ انتہائی قریبی تعاون کر سکتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ مجھے یہ جان کر بھی بہت خوشی ہوئی کہ آپ پاکستان کے لیے اجنبی نہیں ہیں، اسی لیے میں نے اپنے ہائی کمشنر سے کہا ہے کہ وہ آپ کو پاکستان کے دورے کی ایک پرتپاک دعوت بھیجیں۔اس دعوت پر آپ اپنی سہولت کے مطابق دورے کی تاریخ طے کر سکیں اور اپنی جوانی کے ایام کی پاکستان سے وابستہ خوبصورت یادیں ایک بار پھر تازہ کر سکیں۔ شہباز شریف پاکستان کے پہلے وزیراعظم ہیں جن کو لندن سٹاک ایکسچینج ٹریڈنگ اوپننگ کا اعزاز حاصل ہوا۔وزیراعظم شہباز شریف کی مارکیٹ اوپن تقریب میں شرکت پاکستان اور لندن کے اہم مالیاتی اداروں کے درمیان بڑھتے ہوئے روابط کا مظہر ہے۔لندن سٹاک ایکسچینج گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈیوڈ شوئمر اورلندن سٹاک ایکسچینج گروپ کے سینئر حکام نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔لندن سٹاک ایکسچینج کی مارکیٹ اوپن تقریب پیٹرنوسٹر سکوائر میں واقع اس کے ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوتی ہے اور اس کے ذریعے لندن میں کاروباری دن کی ٹریڈنگ کا باقاعدہ آغاز ہوتا ہے۔قبل ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے برطانیہ کے دورے کے دوران آج لندن میں دنیا کے معروف مالیاتی اداروں بارکلیز، جے پی مورگن، سٹی، بلیک راک اور روتھ شیلڈ اینڈ کو کے اعلی حکام سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ملاقاتوں میں پاکستان کے معاشی اصلاحاتی ایجنڈے، معاشی استحکام، سرمایہ کاری کے سازگار ماحول اور عالمی مالیاتی شعبے کے ساتھ تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔بارکلیز کے ہیڈ آف پرائیویٹ بینک اینڈ ویلتھ مینجمنٹ یو کے محمد کمال سید سے ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستان میں بینک کی دلچسپی کا خیرمقدم کیا۔
شہباز شریف
بریکنگ نیوز
- اے آئی سے مدد لینا مہنگا پڑ گیا کراچی کا شہری زیرحراست
- سرجیکل ڈسپوزیبلز کی خریداری میں من پسند کمپنیوں کو نوازنے کا منصوبہ تیار
- گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1367 ٹریفک حادثات 714 افراد زخمی 24
- نئی دہلی میں 6ہفتوں کیلئے تعمیراتی کام پر پابندی
- بیانات میں تضاد’عمرقید کے ملزم کو رہا کرنیکا حکم
- رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشنکے زیراہتمام ایکسپورٹ ایوارڈز کی تقریب
- سرکاری کالجز کو رواں سال الیکٹرک بسیں فراہم کی جائیں گی
- خبرکے حوالے اگر افسران اپنا موقف دینا چاہیں تو ادارہ من وعن شائع کریگا
- پولیس پر تشدد کیس، ایمان مزاری انکے شوہر پر فرد جرم کیلئے 6اکتوبر کی تاریخ مقرر
- تامل ناڈو کے سرکاری ہسپتالوں میں پیدا بچوں میں سونے کی انگوٹھیاں تقسیم
- پاکساتن اور چیک ریپبلک کے درمیان سفارتی تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں مصدق ملک
- کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کرنیکی درخواست پر اعتراضات کیخلاف اپیل دائر
- سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے گریڈز منصوبے کیلئے 5ارب 80 کروڑ روپے مانگ لئے
- پنجاب بھر میں شہریوں کو بڑے فونٹ میں ایف آئی آر کی کاپی فراہم کرنیکا فیصلہ
- غزہ میں اسرائیلی حملہ حماس کمانڈر سمیت 2 فلسطینی شہید
- رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے کراچی میں منعقدہ ایکسپورٹ ایوارڈ کے موقع پرچیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی معروف رائیس ایکسپورٹر رفیق سلیمان کو ایورڈ دے رہے ہیں اس موقع پر ریپ کے سرپرست اعلیٰ رحیم جانو بھی موجود ہیں۔
- 4ماہ قبل خاتون کاشوہر سونا لوٹ کر فرار ڈی آئی جی کے سونا ریکوری کے احکامات
- 9 مئی واقعات’ پی ٹی آئی رہنما غلام محی الدین کی درخواست ضمانت خارج
- کراچی میں20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ، عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی
- پولیس افسران قانون کی بالادستی اور انصاف کو مقدم رکھیں ،گورنر سندھ
