افغانستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش اور زمبابوے کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے تینوں فارمیٹس کے اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے۔ اہم تبدیلی کے طور پر تجربہ کار آل راؤنڈر محمد نبی کو ٹی20 انٹرنیشنل اسکواڈ سے باہر کردیا گیا ہے، جبکہ مڈل آرڈر بیٹر درویش رسولی کو ون ڈے اور ٹی20 دونوں اسکواڈز میں شامل نہیں کیا گیا۔
افغانستان کی ٹی20 ٹیم کی قیادت ابراہیم زدران کریں گے۔ محمد اکرم، عبداللہ ترخیل اور فرید احمد ملک کو ٹی20 اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ ایجاز احمد زئی اور شاہداللہ کمال کی بھی واپسی ہوئی ہے۔
دوسری جانب محمد نبی کو ون ڈے اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے، جہاں افغانستان بنگلہ دیش اور زمبابوے کے ساتھ تین ملکی ون ڈے سیریز کھیلے گا۔ راہمت شاہ ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کے مستقل کپتان ہوں گے۔
افغانستان کا مصروف شیڈول 9 اکتوبر سے شروع ہوگا، جس میں بنگلہ دیش کے خلاف ایک ٹیسٹ، اس کے بعد ون ڈے ٹرائی سیریز اور زمبابوے کے خلاف تین ٹی20 میچز شامل ہیں۔
افغان کرکٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیاں محمد نبی اور درویش رسولی اسکواڈ سے باہر

