Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سندھ طاس معاہدے پر بھارت کا یکطرفہ فیصلہ غیر قانونی مسلہ کشمیر کا پر امن حل نا گریز شہباز شریف
    • بحری قزاقوں کیخلاف عالمی شراکت داروں سے تعون جاری رکھیں گے:اسحاق ڈار
    • یو این سیکرٹری جنرل بیلا روسی وفد کی ملاقاتیں فیلڈ مارشل نے افغانستان کشمیر کا معاملہ اٹھا دیا
    • گورنر کا اجلاس آئین پر حملہ سہیل آفریدی
    • پاک فوج نے سعودیہ میں دستوں کی موجودگی کی تصدیق کردی
    • اقوام متحدہ میں بھارت کو شکست پانی کا ایشو 47 ممالک پاکستان کے حمایتی
    • عمران خان سے ملاقات کے بغیر مذاکرات نہیں ہوسکتے: محمود خان اچکزئی
    • IMF سے مذاکرات مکمل’سٹاف لیول معاہدہ جلد طے پانے کا امکان
    • بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے رفقا کی فہرست جیل حکام کو ارسال
    • پنجاب میں کورونا اور موسمی فلو کے حوالے سے الرٹ جاری
    • مریم نواز سے ملاقات عمانی وزیر ہاؤسنگ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے معترف
    • 14سال سے آپ دھرنوں پر لگے ہوئے ‘ اب فیض نہیں ملنا: عظمیٰ بخاری
    • بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد اسلام آباد پہنچ گئے
    • انتخابی تشہیر کیلئے سرکاری وسائل کے استعمال پر نیتن یاہو کو دوبارہ جرمانہ
    • کے پی میں دہشت گردی صقبائی حکومت نے سرکس لگایا ہوا ہے گورنر کْنڈی
    • کم آمدن طبقات تک مالی سہولتوں کی رسائی بڑھائی جائی وزیرِ خزا نہ
    • ایاز صادق کی فضل الرحمان سے ملاقات’ اہم سیاسی امور پر بات چیت
    • پی ٹی آئی ذاتی مفادات چھوڑ کر مذاکرات کی طرف آئے:راناثنا ء اللہ
    • کوئی نہیں جانتا کہ ایران کو کون چلا رہا ہے ٹرمپ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مریم نواز سے ملاقات عمانی وزیر ہاؤسنگ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے معترف

    By Khabrain Newsاکتوبر 8, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مسقط میں عمانی وزیربرائے ہاؤسنگ
    واربن پلاننگ ڈاکٹر خلفان بن سعید بن مبارک الشویلی سے ملاقات کی۔ عمانی وزیربرائے ہاؤسنگ واربن پلاننگ ڈاکٹر خلفان بن سعید بن مبارک الشویلی نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور ایو این ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ ملنے پر مبارکباد پیش کی۔ عمانی وزیر ہاؤسنگ واربن پلاننگ ڈاکٹر خلفان الشویلی کا پنجاب کے”اپنی چھت،اپنا گھر”پراجیکٹ میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کے لینڈ مارک ہاؤسنگ پراجیکٹ”اپنی چھت،اپنا گھر”کی غیرمعمولی پذیرائی پر شکریہ اداکیا۔ملاقات میں اربن پلاننگ وڈیلپمنٹ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عمانی وفد کو پنجاب کے”اپنی چھت،اپنا گھر” کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور سوالات کے جواب دئیے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے”اپنا کھیت،اپنا روزگار”،”اپنی زمین، اپنا گھر”اور”اپنی چھت،محفوظ چھت”پراجیکٹس کے بارے میںبھی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ صرف 18ماہ میں ”اپنی چھت،اپنا گھر“ کے لئے گھر بنانے کے لئے 2لاکھ سے زائدافراد کو لون کا اجراء غیرمعمولی امر ہے۔اپنی چھت،اپنا گھر کے لئے260ارب روپے کے بلاسود قرضے نہ صرف جاری ہوئے بلکہ اقساط کی وصولی بھی شروع ہو گئی۔اپنی چھت،اپنا گھر کے تحت سوا لاکھ سے زائد خاندان اپنے گھروں میں منتقل ہو چکے ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بتایا کہ میرٹ اور شفافیت اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام کی انفرادیت ہے،بلاسود لون کیلئے کسی سفارش کی ضرورت نہیں۔اپنی چھت،اپنا گھر کے تحت 10لاکھ گھر بنانا چاہتی ہوں مگر معاشی رکاوٹیں حا ئل ہیں۔5سال میں کم آمدن والے لوگوں کے لئے 5لاکھ گھر بنانے کا ہدف ہی پورا کریں گے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ اپنی چھت،اپنا گھرپراجیکٹ میں صرف14ہزار روپے کی آسان قسط کی وجہ سے ریکوری ریٹ99فیصد سے زیادہ ہے۔ پنجاب سوشیواکنامک رجسٹری کے تحت صوبہ بھر کا مکمل ڈیٹا مرتب کیا گیا،ڈیٹا کی مدد سے گھر وں کی ضرورت کا تعین کیا جاتا ہے۔اپنی چھت،اپنا گھرکے ہر مکان میں دل کو چھو لینے والی کہانی پانی جاتی ہے۔عمانی وزیر ہاؤسنگ واربن پلاننگ ڈاکٹر خلفان بن سعید بن مبارک الشویلی نے کہا کہ عمان میں مقیم پاکستانیوں کی بہت بڑی کمیونٹی قابل قدر خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ عمان ہر پاکستانی کی طرح وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے دوسرے گھر کی طرح مانند ہے۔عمان میں ہاؤسنگ لون کے دو ماڈل ہیں،ہزار ڈالر سے کم آمدن پر ہاؤسنگ گرانٹ دی جاتی ہے۔عمان ہاؤسنگ بنک کے ذریعے لون دئیے جاتے ہیں لیکن ”اپنی چھت،اپنا گھر”بلا سود ہونے کی وجہ سے زیادہ بہتر پراجیکٹ ہے۔عمانی وزیر ہائوسنگ نے کہا کہ عمان میں ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ کے دو مختلف ڈیپارٹمنٹ مصروف کار ہیں۔مسقط میں نمو پذیر رئیل سٹیٹ انڈسٹری کیلئے مربوط پلاننگ اور پائیدار سٹرٹیجی کے تحت اربن پلاننگ پر توجہ دی جارہی ہے۔ہر کمیونٹی اور سیکٹر کی ضروریات کے پیش نظراکنامک اور انوائرمنٹل پلاننگ کے تحت اربن ڈویلپمنٹ کی جارہی ہے۔عمانی وزیر ہائوسنگ نے کہا کہ عمان میں مستقبل کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سمارٹ ہاؤسنگ پر توجہ دی جارہی ہے۔پاکستانی کمپنیاں مسقط کے رئیل سٹیٹ کاروبار میں قابل قدر خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔دریں ثناء وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی طرف سے13 دہشت گرد ہلاک کرنے پر اظہار تشکرکیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فتنہ الہندوستان کے13خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دی اور سیکیورٹی فورسز کی کامیاب انٹیلی جنس کارروائی کو سراہا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ افواج پاکستان ہر محاذ پر دشمن کیلئے سیسہ پلائی دیوار کی طرح ہے۔
    مریم نواز

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      سندھ طاس معاہدے پر بھارت کا یکطرفہ فیصلہ غیر قانونی مسلہ کشمیر کا پر امن حل نا گریز شہباز شریف

      بحری قزاقوں کیخلاف عالمی شراکت داروں سے تعون جاری رکھیں گے:اسحاق ڈار

      یو این سیکرٹری جنرل بیلا روسی وفد کی ملاقاتیں فیلڈ مارشل نے افغانستان کشمیر کا معاملہ اٹھا دیا

      تازہ ترین

      آبنائے ہرمز میں ایران کا کنٹرول ختم ہونے کا دعویٰ، روبیو کا بیان

      پاکستان کے سابق کپتان امریکا کی کرکٹ ٹیم میں شامل ہوگئے

      پی آئی اے کا یورپ اور برطانیہ کیلئے پروازیں بڑھانے کا فیصلہ

      پنجاب میں کورونا اور موسمی فلو کے خطرے کے پیشِ نظر الرٹ جاری

      سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 4 لاکھ 20 ہزار روپے کے قریب آگیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.