لاہور (جنرل رپورٹر) لاہور ایجوکیشن اتھارٹی نے سکولوں میں جعلی انرولمنٹ کے معاملے پر سخت اقدام کرتے ہوئے تمام سکول سربراہان سے موجودہطلبہ کی انرولمنٹ کا سرٹیفکیٹ بطور بیانِ حلفی طلب کر لیا ہے جسے متعلقہ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری کے پاس جمع کرانا ہوگا۔ اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی سکول میں جعلی انرولمنٹ ثابت ہونے پر متعلقہ سربراہ کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا اور اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ تاہم جعلی انرولمنٹ روکنے کے لیے بیانِ حلفی لینے کا فیصلہ محکمہ تعلیم کے نگرانی کے نظام پر بھی سوالات اٹھاتا ہے۔ اگر سکولوں میں طلبہ کی فرضی تعداد درج کرکے داخلوں کے اہداف پورے کرنے کی شکایات سامنے آرہی ہیں تو یہ دیکھنا ضروری ہے کہ انرولمنٹ کے اعدادوشمار کی تصدیق کا موجودہ نظام کس حد تک موثر ہے اور اس سے قبل ایسی بے ضابطگیوں کی روک تھام کیوں نہ ہو سکی۔ ذرائع کے مطابق لاہور ایجوکیشن اتھارٹی نے سرکاری سکولوں کو31 اکتوبر تک داخلوں میں اضافہ کرنے کا ہدف دے رکھا ہے جبکہ اطلاعات ہیں کہ بعض سکولوں میں مقررہ ہدف پورا کرنے کے لیے طلبہ کی جعلی انرولمنٹ کی گئی۔ ایسے میں سکول سربراہان سے حلف نامے طلب کرنا اس امر کی نشاندہی کرتا ہے کہ داخلوں کے اہداف اور زمینی حقائق کے درمیان فرق کی جانچ پڑتال ناگزیر ہو چکی ہے۔
بریکنگ نیوز
- سرکاری فنڈز سے ذاتی تشہیر کا کیس، سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی
- سپریم کورٹ نے ٹیکس سے متعلق 400 مقدمات ایک ماہ میں نمٹا دیے
- حوثیوں کیخلاف پاک فضائیہ کے استعمال سے متعلق امریکی اخبار کی خبر
- لاہور:محنت کش پھیری لگا کر چھتریاں فروخت کر رہا ہے۔
- صوابی لانگ مارچ میں شرکت کیلئے سندھ کے عوام گھروں سے نکلیں: حلیم عادل شیخ
- بحرینی وزیر خارجہ کابحرین کی ترقی اور خوشحالی میں پاکستانی برادری کے قابل قدر کردار کا اعتراف
- وفاق نے پنجاب میں پائیدار ترقی اہداف پروگرام کی کارکردگی رپورٹ طلب کر لی
- واسا کی اربوں مالیتی کمرشل اراضی کوڑیوں کے بھاو لیز پر الاٹ
- ستمبر’ کارکنوں کی ترسیلات زر 3.6 ارب ڈالر، سالانہ بنیاد پر 12.7 فیصد اضافہ
- سابق صدر فاروق خان لغاری کی 16ویں برسی 20اکتوبر کو منائی جائیگی
- چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم گرفتار
- قومی ہیرو ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی پانچویں برسی آج منائی جائے گی
- حافظ نعیم الرحمن کا مفت تعلیم کے حق میں تحریک شروع کرنے کا اعلان
- پشاور:جماعت اسلامی کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمان بنوقابل پروگرام سے فارغ التحصیل طلباء کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔
- اسلام آباد:وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ سے سویڈن کی سفیر الگزینڈرہ برگ ملاقات کررہی ہیں۔
- ملک کے مختلیف شہروں میں ائیندہ 4 روز بارش کا امکان
- سونا مہنگا’ایکسپورٹ لائسنس میں مشکلات زیور بنانیوالی 40 فیصد ورکشاپس بند کراچی (بزنس رپورٹر) سونے کی قیمتوں میں باقی صفحہ6بقیہ نمبر 24 اضافے اور ایکسپورٹ لائسنس کے حصول میں مشکلات کے باعث پاکستان کی جیولری انڈسٹری شدید بحران کا شکار ہوگئی، زیورات تیار کرنے والی تقریباً 40فیصد ورکشاپس بند ہوگئے، جس سے ہزاروں کاریگروں اور کاروبار سے وابستہ افراد کے روزگار کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں پاکستانی سلور جیولری کی مانگ موجود ہونے کے باوجود مینوفیکچررز کو برآمدات کے لیے مشکلات کا سامنا ہے۔جیولری کے شعبے سے وابستہ ،آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد نے مطالبہ کیا ہے کہ سلور جیولری مینوفیکچررز کو آسان دستاویزی طریق کار کے تحت ایکسپورٹ لائسنس جاری کیے جائیں تاکہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری افراد بھی براہِ راست عالمی منڈیوں تک رسائی حاصل کرسکیں۔
- محکمہ اوقاف ملتان سرکل 2 ‘سرکاری رقوم بروقت بینک میں جمع کرا دی گئیں
- آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدے کے باوجود پاکستان سٹاک ایکس چینج میں رواں ہفتے کا اختتام منفی زون میں ہوا
- میزان بینک نے ”گھر ہو تو اپنا” پروگرام کے تحت 49 ارب روپے کی فنانسنگ منظور کرلی
