لاہور (این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی جانب سے سرکاری فنڈز پر
ذاتی تشہیر کے کیس پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔ جسٹس فاروق حیدر نے عالیہ حمزہ کی درخواست پر سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ جو پیسہ تشہیر پر لگ رہا ہے وہ ٹیکس پیئرز کا پیسہ ہے، وزیر اعظم اور وزیر اعلی کی اشتہارات کے ساتھ تصاویر ذاتی تشہیر کے زمرے میں آتی ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق ٹیکس کے پیسے پر ذاتی تشہیر غیر قانونی ہے۔ دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ دو باتوں کے لیے اتنی بڑی پٹیشن دائر کر دیتے ہیں، آپ کو کیوں نہ عدالت کا وقت ضائع کرنے پر دس لاکھ روپے جرمانہ کر دیا جائے صرف تین دستاویزات آپ نے منسلک کرنے تھے۔ معاون وکیل سلمیٰ نے کہا کہ سینئر موجود نہیں، درخواست کچھ دیر کے لیے التوا میں رکھ لیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کے پاس اتنا فری ٹائم نہیں ہے کہ انتظار کرے ۔ معاون وکیل نے غیر مشروط معافی طلب کی۔ عدالت نے غیر مشروط معافی منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔ عدالت نے مزید دستاویزات ریکارڈ کا حصہ بنانے کی متفرق درخواست پر حکومت سے جواب طلب کر لیا۔
بریکنگ نیوز
- زون 2 میں گاڑیاں جن کی مد میں ماہانہ لاکھوں روپے کا تیل خوردبرد کئے جانیکا دعویٰ کیا جارہا ہے۔
- پی ایچ اے زون2 میں مبینہ سرکاری ایندھن کے نام پر لاکھوں روپے کی خوردبرد کا انکشاف
- لاہور:صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین سے ایوان صنعت و تجارت منڈی بہائوالدین کا وفد ملاقات کر رہا ہے۔
- ڈکیٹی چوری کی نان سٹاپ وارداتیں شہری لٹتے رہے پولیس بے بس
- مریدکے،وزیراعلیٰ مریم نواز کا وعدہ پورا ستھرا پنجاب کے800صفائی ورکرز میں فی کس10,000کے چیک تقسیم
- حکومت عوامی خدمت کیلئے ملتی ہے دھرنوں، سازشوں اور گلی گلی احتجاج کی سیاست کیلئے نہیں:بلال یاسین
- SIFC کی سہولت کاری،خصوصی اقتصادی زونز میں 76ارب کی سرمایہ کاری
- گاڑیوں کا تیل پارکس منگوا لیا جاتا ہے تاکہ مزیدتیل خرچ نہ ہوپراجیکٹ ڈائریکٹر کا موقف
- ہزاروں خالی آسا میا ں مستقل ختم سرکاری محکموں میں عارضی بھرتیاں کر کے نظام چلایا جانے لگا
- سرکاری فنڈز سے ذاتی تشہیر کا کیس، سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی
- سپریم کورٹ نے ٹیکس سے متعلق 400 مقدمات ایک ماہ میں نمٹا دیے
- حوثیوں کیخلاف پاک فضائیہ کے استعمال سے متعلق امریکی اخبار کی خبر
- لاہور:محنت کش پھیری لگا کر چھتریاں فروخت کر رہا ہے۔
- صوابی لانگ مارچ میں شرکت کیلئے سندھ کے عوام گھروں سے نکلیں: حلیم عادل شیخ
- بحرینی وزیر خارجہ کابحرین کی ترقی اور خوشحالی میں پاکستانی برادری کے قابل قدر کردار کا اعتراف
- وفاق نے پنجاب میں پائیدار ترقی اہداف پروگرام کی کارکردگی رپورٹ طلب کر لی
- واسا کی اربوں مالیتی کمرشل اراضی کوڑیوں کے بھاو لیز پر الاٹ
- ستمبر’ کارکنوں کی ترسیلات زر 3.6 ارب ڈالر، سالانہ بنیاد پر 12.7 فیصد اضافہ
- سابق صدر فاروق خان لغاری کی 16ویں برسی 20اکتوبر کو منائی جائیگی
- چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم گرفتار
