Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • PTIراولپنڈی قیادت کوئی حکمت عملی نہ دے سکی کارکنوں میں مایوسی کی لہر
    • اٹک: لانگ مارچ کی اسپیشل ڈیوٹی کیلئے دیگر اضلاح سے آئے پولیس اہلکار کی واپسی کا عمل جاری ہے۔
    • جنرل بس سٹینڈ کی بہتری کیلئے سفارشات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو پیش
    • موٹر سائیکل چور گینگ کیخلاف کارروائیاں ، 2 گینگز کے 5 ملزمان گرفتار 3 مسروقہ موٹر سائیکل اور رقم برآمد
    • اکبر نیازی ہسپتال ، 3 صحت مند بچوں کی مفت پیدائش
    • چکلالہ پولیس کی کارروائی، قتل،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
    • قاضی سعید الحسن ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن مقرر
    • سی ڈی اے کی صفائی مہم، شہریوںنے سینیٹیشن ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا گیا
    • پشاور، ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں وزیراعلی سہیل آفریدی سمیت 5 ملزم نامزد
    • آئیسکو ریجن میں سالانہ سسٹم مینٹیننس شیڈول 2026.2027 جاری
    • گورنر راج کے بعد پی ٹی آئی کے سیاست بد ترین آزمائش سے دو سے چار احتجاجی کال بے اثر
    • مندرہ ککھڑی موڑ کے قریب سے الیکٹریشن کا قیمتی موٹر سائیکل تین اشخاص چوری کرکے لے گئے
    • مری شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور صفائی کے بہترین انتظامات پر سینیٹری ورکرز میں 10 ہزار روپے فی کس نقد انعام تقسیم
    • ڈی ایچ او سید تقی عباس کا تحصیل جنڈ کے چار سرکاری سکولوں کا تفصیلی دورہ
    • ڈیجیٹل پاکستان کے دعوے مگر انٹرنیٹ کی رفتار اور معیار پر سوالات برقرار
    • لاہور ہائیکورٹ ‘ میڈیکل کے طلبائسے زائد فیس وصول کرنے کیخلافدرخواستوں پر حکم امتناعی میں توسیع
    • روس نے کسی ملک پر حملہ کیا تو پوار جنگی نظام تباہ کر دینگے نیٹو کی سخت وارننگ
    • سابق امیدوار اسمبلی سرور علوی کا رشید مغل اور دیگر صحافیوں سے اظہار یکجہتی
    • سابقہ دشمنی کی بنا پر 20 سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
    • فاطمہ فرٹیلائزر ماحولیاتی تحفظ کیلئے پہلی کمپنی بن گئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    خیبرپختونخوا میں اب تک کتنی مرتبہ گورنر راج رہا؟’ تاریخی حقائق

    By Khabrain Newsاکتوبر 12, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    پشاور(ویب ڈیسک)صدر آصف علی زرداری نے وفاقی کابینہ کی تجویز پر خیبرپختونخوامیں گورنر راج اور ایمرجنسی نافذ کردی ہے، جس کے لیے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے رپورٹ جمع کرادی تھی جبکہ صوبے میں گورنر راج کا نفاذ پہلی مرتبہ نہیں ہو بلکہ چوتھی مرتبہ گورنر راج کا نفاذ کر دیا گیا ہے جس کے باعث اختیارات منتخب صوبائی حکومت سے گورنر کو منتقل ہوگئے ہیں۔خیبرپختونخوا میں ذوالفقارعلی بھٹو کی مرکزی حکومت نے 1975 میں اس وقت گورنر راج کا نفاذ کرتے ہوئے ایمرجنسی ڈیکلیئر کر دی تھی جب حیات محمدخان شیرپا پشاور یونیورسٹی کے شعبہ تاریخ میں تقریر کے دوران بم دھماکے کانشانہ بن کر شہید ہوگئے اور اس کے بعد عوامی نیشنل پارٹی (نیپ) پر پابندی کے ساتھ صوبہ گورنر راج کی زد میں آیا جہاں گرفتاریاں بھی کی گئیں۔خیبرپختونخوا میں دوسری مرتبہ 1994 میں اس وقت گورنر راج کا نفاذ کیا گیا جب بینظیربھٹو کی مرکزی حکومت نے مسلم لیگ(ن) کے وزیراعلی پیرصابرشاہ کی حکومت کے خلاف ایکشن لیا، صوبے میں گورنرراج کا نفاذکرتے ہوئے اراکین اسمبلی کوغائب کیاگیا اور پھر اس وقت کے وزیراعلی پیرصابرشاہ کے خلاف تحریک عدم اعتمادآگئی اور صوبے میں آفتاب احمدخان شیرپا نے اپنی حکومت قائم کی۔ صوبے میں تیسری مرتبہ 1999 میں سابق فوجی صدر پرویزمشرف کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے اقدام میں جوابی بغاوت کے بعد صوبہ گورنرکے حوالے کردیا گیا، اس وقت کے مسلم لیگ کے گورنر میاں گل اورنگزیب کو ہٹا کر لیفٹیننٹ جنرل(ر)محمد شفیق کو صوبے کا گورنر لگایاگیا اور اختیارات ان کے حوالے کیے گئے۔لیفٹیننٹ جنرل(ر)سید افتخارحسین کو بعد ازاں صوبے کا گورنر لگا دیا گیا جنہوں نے نومبر اور دسمبر 2002 میں متحدہ مجلس عمل کی حکومت کے قیام تک اپنی تشکیل کردہ کابینہ کے ساتھ صوبے کا انتظام چلایا۔خیبرپختونخوا میں اب چوتھی مرتبہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے محمد سہیل آفریدی کی حکومت کو معطل کرتے ہوئے گورنر راج کا نفاذ کیا گیا ہے اور صوبے کے گورنر فیصل کریم کنڈی عبوری کابینہ کے ساتھ صوبے کا انتظام چلائیں گے۔صوبے میں یہ گورنرراج اس اعتبار سے منفرد ہے کہ اس میں ساتھ ہی آئین پاکستان کے آرٹیکل 232کا استعمال کرتے ہوئے صوبے کے 12 اضلاع میں ایمرجنسی بھی نافذ کی گئی ہے، جن بارہ اضلاع میں ایمرجنسی نافذکی گئی ہے ان میں 8 ضم قبائلی اضلاع (سابقہ قبائلی ایجنسیاں) خیبر، مہمند، کرم، اورکزئی، باجوڑ، شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان اپر اور جنوبی وزیرستان لوئر اور ساتھ ہی چار جنوبی اضلاع ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، بنوں اور لکی مروت شامل ہیں۔ایمرجنسی کا نفاذ بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژنز میں مکمل اور پشاور، کوہاٹ اور ملاکنڈ ڈویژنز میں جزوی طور پر ہوگا جبکہ ہزارہ اور مردان ڈویژنز ایمرجنسی سے مستثنیٰ رہیں گے۔
    گورنر راج

    Khabrain News

      Keep Reading

      PTIراولپنڈی قیادت کوئی حکمت عملی نہ دے سکی کارکنوں میں مایوسی کی لہر

      اٹک: لانگ مارچ کی اسپیشل ڈیوٹی کیلئے دیگر اضلاح سے آئے پولیس اہلکار کی واپسی کا عمل جاری ہے۔

      جنرل بس سٹینڈ کی بہتری کیلئے سفارشات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو پیش

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.