اٹک (ڈسٹرکٹ رپورٹر )اٹک شہر میں مہنگائی کا طوفان، پیٹرول، ڈیزل، سبزیاں، فروٹ، چکن اور دودھ دہی عام آدمی کی پہنچ سے باہرتفصیلات کے مطابق اٹک شہر اور گردونواح میں مہنگائی کا جن قابو سے باہر ہو گیا جس نے غریب اور متوسط طبقے کی کمر توڑ کر رکھ دی ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے ساتھ ہی اشیائے خورونوش،سبزیوں، فر و ٹ ، چکن اور دودھ دہی کے نرخ بھی آسمان سے باتیں کرنے لگے ، پیٹرول اور ڈیزل کی گرانی کے باعث ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں من مانا اضافہ ہو چکا ہے، جس کا براہ راست اثر دہاڑی دار طبقے اور عام مسافروں پر پڑ رہا ہے، سبزی منڈی اور پھل منڈیوں میں آلُو، پیاز، ٹماٹر، ادرک اور لہسن سمیت تمام بنیادی سبزیوں اور موسمی پھلوں کی قیمتیں غریب آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں، جس کے باعث اکثر گھر وں کے چولہے بند ہو چکے ہیں ،اس کے علاوہ گوشت کی قیمتوں میں روز برو ز اضافہ سے عوام کو شدید مشکلات کرنا پڑگ رہا ہے ،دودھ اور دہی کے نرخ بھی بے بنا اضافے کی وجہ سے بچوں کے لیے بنیادی غذائیت کا حصول ناممکن ہو چکاہے ، اٹک کے شہریوں اور سماجی حلقوں نے اس صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں سے اپیل کی ہے کہ بازاروں میں من مانے نرخ وصول کرنے والے گراں فروشوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی اور جرمانے عمل میں لائے جائیں تاکہ عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
