نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی ریاست مغربی بنگال کی سابق وزیرِ اعلی ممتا بنرجی پر ان کی رہائش گاہ کے قریب مبینہ طور پر چاقو سے حملے کی کوشش کی ئی ۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممتا بنرجی کی پارٹی نے الزام عائد کیا ہے کہ ایک خاتون نے گزشتہ شام ممتا بنرجی پر چاقو سے حملہ کیا جبکہ پولیس نے اس واقعے کو جھگڑا قرار دیتے ہوئے خاتون کو حراست میں لینے کی تصدیق کی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واقعہ کولکتہ کے علاقے کالی گھاٹ میں ممتا بنرجی کی رہائش گاہ کے قریب شام تقریبا 6 بجے پیش آیا جب وہ ایک پوجا پنڈال کے افتتاح کے لیے گھر سے باہر نکل رہی تھیں۔رپورٹ کے مطابق اس واقعے کی پولیس کے پاس درج کروائی گئی شکایت میں خاتون کی شناخت تنشٹھا ساہا کے نام سے کی گئی ہے اور یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ خاتون نے خود کو ممتا بنرجی کی بھتیجی قرار دیا، نازیبا زبان استعمال کی اور ان کے سیکیورٹی حصار میں داخل ہونے کی کوشش کی۔
