جنڈ (نمائندہ خبریں)بین الصوبائی راولپنڈی کوہاٹ شاہراہ پر رنگلی سے کھنڈہ چوک تک سڑک کے دونوں اطراف کانٹے دار درختوں کی شاخیں سڑک کی جانب جھکی ہوئی ہیں جبکہ مختلف مقامات پر بڑے درخت بھی سڑک کی طرف جھکے ہوئے ہیں جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ان شاخوں اور درختوں کے باعث چھوٹی بڑی
گاڑیوں کی آمدورفت متاثر ہو رہی ہے خاص طور پر موٹر سائیکل سواروں کے لیے سفر کرنا دشوار ہو چکا ہے کانٹے دار شاخوں سے ٹکرا کر متعدد افراد زخمی بھی ہو چکے ہیں شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ رنگلی سے کھنڈہ چوک تک سڑک کے دونوں اطراف جھکے ہوئے درختوں اور کانٹے دار شاخوں کی فوری کٹائی یقینی بنائی جائیتاکہ ممکنہ حادثات کی روک تھام اور مسافروں کی سفری مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔
