ریاض(آئی این پی )سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے فیس بک پر توہین آمیز تبصرہ کرنے کے الزام میں گرفتار 27 سالہ سری لنکن تارکِ وطن انوجن سیواراسا کی سزائے موت کو منسوخ کر دیا ۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا کے نائب وزیرِ خارجہ ارون ہیما چندرا نے اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سعودی سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد سری لنکن حکومت اور قانونی ٹیمیں فیصلے کی تفصیلات کا جائزہ لے رہی ہیں، جبکہ انہوں نے دونوں ممالک کے حکام اور قانونی ماہرین کی کاوشوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
