واشنگٹن(آئی این پی )عالمی بینک نے پاکستان میں ٹیکس اصلاحات اور ڈیجیٹل سروسز سے متعلق تقریباً 67کروڑ ڈالر مالیت کے دو قرضہ پروگراموں کو درمیانے درجے تک تسلی بخش قرار دیا ہے، تاہم ان کی کامیابی کو لاحق خطرات کی بھی نشاندہی کی ہے۔ عالمی بینک کے مطابق سیاسی و انتظامی مسائل، معاشی غیر یقینی صورتِ حال اور ادارہ جاتی کمزوریاں ان پروگراموں پر موثر عملدرآمد کی راہ میں اہم رکاوٹیں ہیں۔عالمی بینک کی تازہ رپورٹ کے مطابق دونوں پروگراموں کا مقصد پاکستان میں معاشی استحکام کو فروغ دینا، عوامی خدمات کی فراہمی بہتر بنانا اور ٹیکس وصولیوں کا تناسب مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے 15 فیصد تک پہنچانا ہے۔رپورٹ میں پاکستان پبلک ریسورسز فار انکلوسیو ڈویلپمنٹ (پی آر آئی ڈی) پروگرام کے تحت 70 کروڑ ڈالر کی مالی معاونت کو درمیانے درجے تک تسلی بخش قرار دیا گیا ہے، تاہم اس کے لیے مجموعی خطرات کی درجہ بندی نمایاں رکھی گئی ہے۔اس پروگرام کا ایک اہم ہدف ٹیکس وصولیوں کا تناسب جون 2025 کے 12.3 فیصد سے بڑھا کر جون 2030 تک 15 فیصد کرنا ہے۔ عالمی بینک کے مطابق سیاسی اور حکمرانی کے خطرات، معاشی صورت حال، ادارہ جاتی صلاحیت، مالیاتی نظم و ضبط اور ماحولیاتی و سماجی معیارات سے متعلق مسائل پروگرام پر عمل درآمد کو متاثر کر سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق پروگرام کے تحت 29 جون کو 16 کروڑ 45 لاکھ 20 ہزار ڈالر کی پیشگی رقم جاری کی گئی۔ عالمی بینک نے فنڈز کے اجرا سے منسلک بیشتر اہداف پر نمایاں پیش رفت کو سراہتے ہوئے اسے اصلاحاتی پروگرام پر عمل درآمد میں مسلسل پیش رفت کا عکاس قرار دیا۔
بریکنگ نیوز
- آئینی عدالت’سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق درخواست غیر مؤثر قرار
- تحریک تحفظ آئین پاکستان کا ایمرجنسی گورنر راج چیلنج کرنیکا اعلان
- بیرسٹر گوہر کا عمران خان کے آفیشل ایکس اکائونٹ سے اظہار لاتعلقی
- اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے گفتگو کررہے ہیں۔
- ہرانے کی کوشش کی گئی آراو نے نتائج بدلنے سے انکار کر دیا محموداچکزئی کا جواب
- پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کے پی میں ایمرجنسی کی تحریک منظور حق میں 214 مخالفت میں 56 ووٹ پڑے
- بصارت سے محروم افراد سمیت تمام خصوصی افراد کیلئے مساوی مواقع:صدر’ وزیراعظم
- اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا رہے ہیں۔
- جسٹس منیب اختر نے بطور قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان حلف اٹھا لیا
- غزہ میں کھلی نسل کشی ہو رہی ہے:نوبل انعام یافتہ نوی پلے
- فرانس اب یوکرین کی مالی معاونت نہیں کر سکتا:میرین لی پین
- دیہی خواتین پنجاب کی ترقی خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں مریم نواز
- پٹرول3.63 روپے سستا ڈیزل 30 پیسے مہنگا
- قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول بھٹو ‘ علامہ راجہ ناصر اور ایمل ولی مصافحہ کررہے ہیں۔
- پٹرولیم مصنوعات کا چارٹ
- پائیدار امن و استحکام کیلئے لیبیا کی قیادت میں سیاسی عمل واحد راستہ پاکستان
- وزارت صحت نے جعلی ادویات کے خاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے:مصطفی کمال
- یوکرین اور سٹار لنک پر پابندیاں امریکی حکومت لگاتی ہے:ایلون مسک
- خانہ کعبہ پر باران رحمت’بارش میں عبادت’طواف کے روح پرور مناظر
- طے شدہ اقتصادی اہداف کے حصول کیلئے کوشش جاری رکھیں گئی وزیر خزانہ
