اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے آفیشل ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکانٹ سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی اس اکانٹ کی ملکیت کا دعوی نہیں کرتی۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کے ایکس اکانٹ کی بندش سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، جس میں بیرسٹر گوہر ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے۔ سماعت جسٹس ارباب محمد طاہر نے کی۔
