Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • آئی جی پنجاب عبدالکریم نے لاہور میں دہشتگردوں کے 3 مختلف حملوں میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے 15 پولیس شہداء کی 17 ویں برسی پر شہداء پولیس کو خراج عقیدت پیش کیا۔
    • 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1345ٹریفک حادثات 714افراد شدید زخمی
    • غیر ملکی خاتون سے زیادتی کیس، ملزمہ نمرا کی درخواست ضمانت خارج
    • این سی سی آئی اے نے 300 پولیس افسران و اہلکار ڈیپوٹیشن پر مانگ لئے
    • عالمی منڈی میں ڈیزل کی قلت 2027ء تک برقرار رہنے کا خدشہ
    • پی ٹی اے کی شہریوں کو موبائل فون خریدنے سے قبل آئی ایم ای آئی رجسٹریشن کی تصدیق کرنے کی ہدایت
    • راولپنڈی،پولیس پر حملہ کرنیوالے 2 ملزمان جوابی فائرنگ سے زخمی،گرفتار
    • پنجاب کے 20پروبیشن اینڈ پیرول و پریزن افسران جدید تربیت کیلئے امریکہ جائیں گے
    • این سی سی آئی اے کا پنجاب پولیس کو بھیجے گئے خط کا عکس۔
    • سی پیک کے مغربی روٹ پر 310ارب روپے کے منصوبے جاری
    • پنجاب میں نجی ہائوسنگ سوسائٹیوں کے قوانین میں بڑی ترامیم منظور
    • مسٹر انڈیا کا لباس 39 سال بعد بھی انیل کپور پر فٹ، اداکار کا دلچسپ انکشاف
    • رشتے کے تنازع پر دوست کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملزم 5 سال بعد بری
    • سحر ہاشمی پروڈیوسرز کے غیر پیشہ ورانہ رویے سے نالاں
    • میری تصاویر اے آئی سے تبدیل کرنے سے گریز کیا جائے: یامی گوتم
    • اداکارہ بننے کا فیصلہ کیا تو وزن 100 کلو تھا: سارہ علی خان
    • راکھی ساونت نے کومل رانی کو پتی چور قرار دے دیا
    • وائرل کلپ تنازع، عدم پیشی پر سائبر سیل کی ہنی سنگھ کو آخری وارننگ
    • ہاکی کھلاڑیوں کو یومیہ 110ڈالر دیے جا رہے ہیں: صدر پی ایچ ایف
    • پاکستان کے طارق پرویز نے عالمی اسکریبل ایکسیلینس ایوارڈ جیت لیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    لندن میں نواز شریف کی گاڑی پر حملہ نقاب پوش 2 گاڑیوں کے شیشے توڑ گئے سابق وزیراعظم کے گھر ایون فیلڈ ہاوس کے باہر گاڑیوں کو توڑنے کا تیسرا واقعہ تحقیقات شروع

    By Khabrain Newsاکتوبر 16, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی دارالحکومت لندن میں مبینہ طور پر ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر 2 نامعلوم نقاب پوش افراد نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں نواز شریف کی گاڑیوں پر حملے کر کے ان کے شیشے توڑ دئیے گئے۔حملہ آور سائیڈ مرر بھی اتار کر لے اڑے۔ لندن پولیس نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور علاقے کی سی سی ٹی وی (CCTV) فوٹیج بھی اپنے قبضے میں لے لی ہے۔ برطانوی دارالحکومت لندن میں مبینہ طور پر ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر 2نامعلوم نقاب پوش افراد نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں نواز شریف کی گاڑیوں (بی ایم ڈبلیو اور مرسیڈیز )پر حملے کر کے ان کے شیشے توڑ دئیے۔ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب نواز شریف کی گاڑیاں ایون فیلڈ کے باہر موجود تھیں۔ اچانک دو نقاب پوش افراد نے گاڑیوں پر حملہ کیا اور توڑ پھوڑ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی برطانوی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ پولیس نے ایون فیلڈ کے اطراف نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج اپنی تحویل میں لے لی ہے تاکہ ملزمان کی شناخت کی جا سکے اور ان کی گرفتاری عمل میں لائی جا سکے۔واضح رہے کہ لندن میں نواز شریف یا ان کے قافلے کی گاڑیوں کے ساتھ اس نوعیت کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، بلکہ اس سے قبل بھی دو مرتبہ ان کی گاڑیوں پر حملے اور توڑ پھوڑ کے واقعات پیش آ چکے ہیں۔ تازہ ترین واقعے کے بعد یہ مسلسل تیسری بار ہے کہ ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔لیگی ذرائع اور رہنماؤں نے واقعے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے برطانوی حکام سے ذمہ داروں کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔اس سے قبل گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ پشاور میں سکول کی چھت گرنے کا واقعہ افسوسناک ہے۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں نجی سکولوں کی حالت زار سے متعلق مریم نواز پہلے ہی کام کر رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے مسئلے کو سمجھتا ہے اور اس کا نوٹس بھی لے رہا ہے۔اپنی صحت سے متعلق بات کرتے ہوئے نواز شریف نے بتایا کہ میری طبیعت ٹھیک ہے، اللہ کا شکر ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے حامیوں اور سوشل میڈیا پر کچھ حلقوں کی جانب سے اس واقعے کا الزام سیاسی مخالفین (تحریک انصاف) کے کارکنان پر لگایا جا رہا ہے، تاہم پولیس اس معاملے کی ہر پہلو سے تفتیش کر رہی ہے۔واضح رہے کہ سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف حال ہی میں 10 اکتوبر 2026 کو اپنے طبی معائنے اور نجی مصروفیات کے لیے لندن پہنچے ہیں۔ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر ن لیگ کے کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔پولیس نے حالیہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اپنی تحویل میں لے لی۔فوٹیج میں دو نقاب پوش نوجوان گاڑی کے شیشے اتار تے ہوئے موجود تھے، نواز شریف کی گاڑیوں کیساتھ یہ تیسرا واقعہ پیش آیا ہے۔
    نواز شریف

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      آئی جی پنجاب عبدالکریم نے لاہور میں دہشتگردوں کے 3 مختلف حملوں میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے 15 پولیس شہداء کی 17 ویں برسی پر شہداء پولیس کو خراج عقیدت پیش کیا۔

      24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1345ٹریفک حادثات 714افراد شدید زخمی

      غیر ملکی خاتون سے زیادتی کیس، ملزمہ نمرا کی درخواست ضمانت خارج

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.