ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ جب میں نے اداکاری کے شعبے میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا تو میرا وزن 100 کلو گرام تھا۔حال ہی میں انیل کپور کے شو میں سارہ علی خان نے بتایا کہ میں بچپن ہی سے اداکارہ بننا چاہتی تھی۔
، تاہم مجھے تعلیم حاصل کرنے میں بھی گہری دلچسپی تھی، اسی لیے میں نے کولمبیا یونیورسٹی میں تاریخ کے مضمون کی تعلیم حاصل کی اور قانون کی ڈگری لینے کا ارادہ بھی رکھتی تھی۔
اداکارہ کے مطابق یونیورسٹی میں تھیٹر کا کورس کرنے اور اسٹیج پر اداکاری کرنے کے بعد میرے اندر بچپن سے موجود اداکارہ بننے کی خواہش دوبارہ جاگ اٹھی، اس کے بعد میں نے اداکاری کے شعبے میں قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا۔سارہ علی خان نے بتایا کہ جب میں نے اداکارہ بننے کا فیصلہ کیا تو میرا وزن تقریبا 100 کلو گرام تھا۔
